کیرالہ میں مانسون کی آمد کے ساتھ ہی اتر پردیش میں موسم تبدیل، کئی اضلاع میں تیز ہواوں اورژالہ باری کا الرٹ
لکھنو، 04 جون (ہ س)۔ اتر پردیش میں اگلے چند گھنٹوں میں تیز ہواوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ گورکھپور اور بارہ بنکی سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔ کئی اضلاع کے لیے جاری کردہ الرٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے تین س
یوپی


لکھنو، 04 جون (ہ س)۔ اتر پردیش میں اگلے چند گھنٹوں میں تیز ہواوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ گورکھپور اور بارہ بنکی سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔ کئی اضلاع کے لیے جاری کردہ الرٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے تین سے چار گھنٹوں میں لکھنو اور آس پاس کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کیرالہ میں مانسون پہنچ گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں مانسون پہنچنے والا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون بھارت میں داخل ہو گیا ہے۔ کیرالہ میں مانسون کی آمد کا باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے تین سے چار دنوں میں مانسون کرناٹک کے ساحل سے ہوتے ہوئے گوا کی طرف بڑھے گا۔ حالات سازگار ہیں۔ مانسون 10 جون کے بعد سست ہو سکتا ہے۔ اس سے 24 گھنٹوں کے اندر مغربی اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

بارہ بنکی اور گورکھپور سمیت اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے لکھنو¿ مرکز کے مطابق مغربی اتر پردیش میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ راجدھانی لکھنو، اناو، فتح پور، باندہ، پریاگ راج، کوشامبی، مرزا پور، جونپور، اعظم گڑھ، وارانسی، غازی پور، کانپور، چترکوٹ اور سون بھدر سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔ اس سے ان اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی آئے گی جبکہ بعض علاقوں میں گردو غبار اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خراب موسم میں لوگوں کو درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ کسانوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں اور جانوروں کی حفاظت کے لیے چوکس رہیں۔

لکھنو مرکز کے ماہر موسمیات اتل کمار سنگھ نے کہا کہ بدھ کے روز شمال مغربی ہندوستان میں ایک نئی مغربی رکاوٹ فعال ہو جائے گی اور جلد ہی پوری ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ اس سے مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں ہلکی بارش ہونے کی امید ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے اور 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande