وزیر اعظم مودی نے زندگی کو توانا رکھنے کے لیے یوگا کی باقاعدہ مشق کرنے کی صلاح دی
وزیر اعظم مودی نے زندگی کو توانا رکھنے کے لیے یوگا کی باقاعدہ مشق کرنے کی صلاح دی نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی کا یوگا کے تئیں لگاو بہت گہرا ہے۔ یہ ان کے روزمرہ کے معمولات کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ باقاعدگی سے یوگا کر
وزیراعظم نریندر مودی کے ایکس ہینڈل پر آج شیئر کیا گیا سبھاشیتم۔


وزیر اعظم مودی نے زندگی کو توانا رکھنے کے لیے یوگا کی باقاعدہ مشق کرنے کی صلاح دی

نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی کا یوگا کے تئیں لگاو بہت گہرا ہے۔ یہ ان کے روزمرہ کے معمولات کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ باقاعدگی سے یوگا کر کے انسان خود کو توانائی سے بھرپور رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے آج ایکس ہینڈل پر اس سلسلے میں سبھاشتم ’’یوگین چتسیہ پدین واچام ملم شریرسیہ چہ ویدیکین۔ یوپاکروت تم پرورم منینام پتنجلم پرانجلیرانتوسمی‘‘ کا اشتراک کر کے مہارشی پتنجلی کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے لکھا، ’’یوگا کی باقاعدہ مشق جسم کو صحت مند اور من کو پرسکون رکھتی ہے۔ اسے اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانے سے زندگی متوازن اور توانائی سے بھرپور بنتی ہے۔‘‘ قابلِ ذکر ہے کہ اس سبھاشتم کا پاٹھ یوگا کی مشق شروع کرنے سے پہلے ذہنی استحکام اور اظہار تشکر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اس منتر میں مہارشی پتنجلی کو بنی نوع انسان کے تین سب سے بڑے دکھوں (دماغی، لسانی اور جسمانی ناپاکیوں) کو دور کرنے کے لیے نمن کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم مودی یوگا کی مشق کو محض ورزش نہیں، بلکہ زندگی کا ایک جامع سائنس مانتے ہیں۔ ستمبر 2014 میں ان کی تجویز پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی 21 جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے (عالمی یومِ یوگا) قرار دے چکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande