
نئی دہلی، 04 جون (ہ س)۔ پرندوں کو شدید گرمی سے راحت فراہم کرنے کے لیے راشٹرپتی بھون، امرت ادیان اور دیگر احاطے میں پانی کے برتن رکھے گئے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ پانی کے یہ برتن پرندوں کو بڑی راحت فراہم کر رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو جاری کرکے اس اقدام کی تعریف کی۔ اس ویڈیو میں پرندوں کو پانی پیتے دکھایا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے بلاواسطہ طور پر عام لوگوں سے فطرت اور جانوروں کے تئیں حساس رہنے کی اپیل کی۔
صدرجمہوریہ نے شدید گرمی کے دوران پرندوں کے لیے فطرت کے تئیں حساس رہنے اور ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ امرت ادیان اور راشٹرپتی بھون کے دیگر مقامات پر پرندوں کے لیے رکھے گئے پانی کے برتن اس مشکل موسم میں انھیں راحت اور آرام فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے جو جانوروں کے لیے ہمدردی اور ان کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے احساس کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے آسان اقدامات ماحولیات کے تحفظ اور انسانی اقدار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد