منی پور میں اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد،عسکریت پسند کیڈر گرفتار
امپھال، 4 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی الگ الگ کارروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں کے سرگرم کارندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے
Large-Cache-of-Arms-Recovered


امپھال، 4 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی الگ الگ کارروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں کے سرگرم کارندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور ایک شخص کو مشتبہ ممنوعہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

جمعرات کو دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 3 جون کو امپھال مشرقی ضلع کے ایرل بنگ تھانہ علاقے میں ایک جھونپڑی نما ٹھکانے پر تلاشی مہم چلائی اور دو اے کے رائفلیں، ایک ایس ایل آر رائفل، ایک 9 ایم ایم کاربائن، چار ہینڈ گرینیڈ، تین میگزین اور مختلف گولہ بارود کے 42 راؤنڈ برآمد کیے۔

اسی دن ایک اور کارروائی میںممنوعہ تنظیم پریپاک کے سرگرم کیڈر تھنگجام ننگبا میتئی عرف اناؤ عرف لیشابی (23) کو امپھال مشرقی ضلع کے لام لائی تھانے کے علاقے میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر ساومبونگ کھنجاؤ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ایک فور وہیلر اور دیگر مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، چاندیل ضلع کے مولچام تھانے کے علاقے میں کھانگ تونگ گاؤں کے قریب بارڈر پلر نمبر 67 کے ارد گرد کی گئی کارروائی میں کے سی پی ، کے وائی کے ایل اورپریپاک تنظیموں کے چار سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت میا نگلاممبم گاندھی سنگھ، لانگپوکلاکپم سشیل سنگھ، لیتونجام کنہیا سنگھ اور کانگجام نریش میتئی کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک اور کارروائی میں منی پور پولیس نے تھوبل ضلع کے لیلونگ تھانہ علاقے میں لیلونگ ڈیم کے قریب تلاشی اور تفتیشی آپریشن کے دوران ایم ایم واریش (33) کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے 115 گرام وزنی ایس پی (سیراٹیوپیپٹیڈیس)کیپسول کی 18 اسٹرپس اور ایک دو پہیہ گاڑی برآمد ہوئی۔

سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں شورش اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande