
جودھ پور، 4 جون (ہ س)۔ سوشل میڈیا انفلوئینسر انیتا بشنوئی کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ وہ ایم ڈی ایم اسپتال کے آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ مسلسل بہتری کی توقع ہے، لیکن انہیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے، اسی لیے اسے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
ایم ڈی ایم اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وکاس راجپ پروہت نے بتایا کہ انیتا بشنوئی کا علاج ڈاکٹر امت ساگر کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ ان کی صحت میں کل سے بہتری واقع ہوئی ہے۔ ان کے گھر والے انہیں ایمرجنسی روم میں لے آئےتھے۔ ا نہیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے، اس لیے وہ فی الحال آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ۔ اگلے 24-36 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ غور طلب ہے کہ بدھ کے روز، انہوں نے دوسرے انفلوئینسرز کے ذریعے ٹرول کیے جانے کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا۔
یہ قدم اٹھانے سے پہلے انیتا نے انسٹاگرام پر لائیو ہوئی تھیں۔ اس دوران انہوں اس بات پر دکھ کا اظہار کیا انہیں بدنام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا تھا کہ کسی عورت کے لیے مرنا بہت مشکل ہے۔ ایسا تب ہوتا ہے جب کوئی اس کی عزت پر کیچڑ اچھالتا ہے۔ایسا کرنے والے چھ مرد اور دو خواتین ہیں۔
ایک ملین سے زیادہ فالوورز
انیتا بشنوئی کے فیس بک پر ایک ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اسی طرح، دوسرے پلیٹ فارمز پر ان کی تعداد ہے۔ حال ہی میں، انہوں نے چھوٹے کپڑے پہننے کے بارے میں ایک ریل پوسٹ کی تھی، جس کے بعد مقامی انفلوئینسرزنے اسے نشانہ بنایا تھا۔ انیتا کے شوہر دنیش نے انفلوئینسرز اور اپنے خاندان پر بھی انیتا کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی معاملہ درج نہیں کروایا گیا ہے ۔
چھ ماہ پرانی ویڈیو پر ٹرول ہوئی تھیں
انیتا کے بھتیجے مہندر بشنوئی کا کہنا ہے کہ ان کے سسرال میں زمین کا تنازعہ تھا۔ ٹرولنگ خاندان کے کچھ افراد نے ہی مل کر شروع کی تھی۔ انہوں نے جس ویڈیو کو ٹرول کرنا شروع کیا وہ تقریباً چھ ماہ پرانی ہے۔ اس ریل میں چھوٹے کپڑوں کے ذکر والے حصے کو ایڈٹ کر ٹرول کیا جا رہا تھا۔ موسی کو ٹرول کرنے والوں نے دس دن پہلے ان کے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ مزید یہ کہ آن لائن گیمز کے خلاف ویڈیوز بنانے پر ان کی آئی ڈی بھی معطل کروا دی گئی تھی۔ تاہم بعد میں آئی ڈی دوبارہ شروع ہو گئی ۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد