سیتا رمن نے خواتین کے زیر انتظام مونگ پھلی پروسیسنگ یونٹ کا افتتاح کیا
نئی دہلی، 4جون(ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو کرناٹک کے یدگیر ضلع میں خواتین کی قیادت میں نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نابارڈ) کے زیر تعاون مونگ پھلی پروسیسنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ یہ ایک ایسی اکائی ہے جو مونگ پھلی
سیتا رمن نے خواتین کے زیر انتظام مونگ پھلی پروسیسنگ یونٹ کا افتتاح کیا


نئی دہلی، 4جون(ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو کرناٹک کے یدگیر ضلع میں خواتین کی قیادت میں نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نابارڈ) کے زیر تعاون مونگ پھلی پروسیسنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ یہ ایک ایسی اکائی ہے جو مونگ پھلی کو بھون سکتی ہے، تیل نکال سکتی ہے، اور مونگ پھلی کا مکھن جیسی مصنوعات بنا سکتی ہے۔

سیتا رمن نے بڈپلی گاو¿ں میں کسانوں کی تربیت اور مشترکہ سہولت کے مرکز کا بھی افتتاح کیا۔ کرناٹک کے یدگیر کے بڈپلی گاو¿ں میں’فارمرز ٹریننگ اینڈ کامن فیسلٹی سینٹر‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے پیڈاپلی مہیلا فارمرز پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ کی تعریف کی، جو یونٹ چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلیانا کرناٹک کے علاقے میں قائم کی گئی ایسی سات ویلیو ایڈیشن اکائیوں میں سے، یدگیر میں واحد ہے جو مکمل طور پر خواتین کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اس یونٹ کو چلانے والی خواتین کو کسانوں سے براہ راست مونگ پھلی خریدنا مشکل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین منڈیوں اور بازاروں سے خریدنے کی کوشش کر رہی ہیں اور نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نابارڈ) نے بھی اس کے لیے ایک علیحدہ افسر مقرر کیا ہے۔ پھر بھی، ایسا لگتا ہے کہ بیچ میں ایک مڈل مین انہیں براہ راست خریدنے سے روک رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ سے جوابدہی مانگتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ خام مال کی خریداری میں دشواری کیوں ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکیلے ایک یونٹ یدگیر کی مونگ پھلی کی پیداوار کا مکمل استعمال نہیں کر سکتا اور اس طرح کے بہت سے مراکز کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande