لال قلعہ دھماکہ معاملہ کے تمام دس ملزمان پٹیالہ ہاوس کورٹ میں پیش ہوئے
نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ دہلی لال قلعہ دھماکہ معاملہ کے تمام دس ملزمین کو جمعرات کو پٹیالہ ہاو¿س کورٹ میں پیش کیا گیا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے 14 مئی کو اس معاملے میں تمام دس ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ این آئی اے کے مطابق دھ
بم


نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ دہلی لال قلعہ دھماکہ معاملہ کے تمام دس ملزمین کو جمعرات کو پٹیالہ ہاو¿س کورٹ میں پیش کیا گیا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے 14 مئی کو اس معاملے میں تمام دس ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

این آئی اے کے مطابق دھماکے میں 11 لوگ مارے گئے۔ تقریباً 7,500 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں این آئی اے نے بم دھماکے کے مجرم عمر النبی (متوفی) کو بھی بطور ملزم نامزد کیا ہے۔ چارج شیٹ داخل کرتے وقت، این آئی اے نے کہا کہ وہ ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے۔ این آئی اے کے مطابق، عمر النبی نے 10 نومبر 2025 کو لال قلعہ کے باہر کار بم دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ عمر النبی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

این آئی اے نے ملزم دانش کو سری نگر سے گرفتار کیا۔ این آئی اے کے مطابق دانش نے ڈرون میں تکنیکی تبدیلیاں کیں اور کار بم دھماکے سے قبل راکٹ کو تیار کرنے کی کوشش کی۔ این آئی اے کے مطابق دانش نے عمر النبی کے ساتھ مل کر پوری سازش کو انجام دینے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ عمر نے پولیٹیکل سائنس کے گریجویٹ دانش کو خودکش بمبار بننے کے لیے برین واش کیا۔ اکتوبر 2024 میں، وہ کولگام کی ایک مسجد میں ڈاکٹر ماڈیول سے ملنے پر راضی ہوا، جہاں سے اسے ہریانہ کے فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی میں رہنے کے لیے لے جایا گیا۔ 10 نومبر 2025 کو لال قلعہ کے قریب ایک آئی10 کار میں دھماکہ ہوا۔ یہ گاڑی عامر رشید علی کے نام پر تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande