
نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ دہلی کی ساکیت عدالت نے مالویہ نگر آتشزدگی کے سلسلے میں گرفتار ہوٹل کے مالک لوکیش بجاج کو چار دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ دہلی پولیس نے گرفتاری کے بعد جمعرات کو انہیں عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران دہلی پولیس نے چار دن کی تحویل کی درخواست کی۔ سماعت کے دوران لو کیش بجاج کے وکیل نے کہا کہ انہیں ایف آئی آر کی کاپی نہیں ملی ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ وہ ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرے گی۔
دہلی کے مالویہ نگر میں 3 جون کو ایک ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس افسوسناک واقعے میں تہہ خانے میں پھنسے 21 افراد دھویں اور آگ کی زد میں آکر دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد