
نئی دہلی، 04 جون (ہ س)۔ کانگریس لیڈر الکا لامبا، جنہیں 2024 میںجنتر منتر پر خواتین کے ریزرویشن کے معاملے پر احتجاج کرنے اور امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، انہوںنے راو¿ش ایونیو کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں خود کومذکورہ معاملہ سے بری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اشونی پنوار نے دہلی پولیس کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 6 جون کو ہوگی۔
جمعرات کو الکا لامبا کو اس معاملے میں سزا کی مدت کے بارے میں سماعت ہونے والی تھی۔ الکا لامبا کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ عمران علی نے پروبیشن آف آفنڈرز ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو اس کے حسن سلوک کی روشنی میں بری کیا جانا چاہیے۔ دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ چرنجیت سنگھ نے جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا، جس کے بعد عدالت نے اگلی سماعت 6 جون کو کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے 25 مئی کو الکا لامبا کو مجرم قرار دیا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے 14 جنوری کو الکا لامبا کے خلاف باقاعدہ الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے الکا لامبا کے خلاف بھارتیہ نیا ئے سنہیتا کی دفعہ 132، 221، 233 اے اور 285 کے تحت الزامات طے کیے تھے۔ 20 دسمبر 2025 کو عدالت نے اس واقعے کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں یہ دیکھا گیا کہ وہ ایک سرکاری ملازم کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں زبردستی روک رہی ہے۔ وہ رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مظاہرین کو اکساتی ہوئی نظر آئیں۔ 20 اگست 2025 کو دہلی پولیس کی چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے الکا لامبا کو سمن جاری کیا تھا۔ عدالت نے بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 221، 223 (اے)، 132، اور 285 کے تحت نوٹس لیا تھا۔ یہ واقعہ 29 جولائی 2024 کو جنتر منتر پر مہیلا کانگریس کے ذریعہ خواتین کے ریزرویشن کے مسئلہ پر منعقدہ احتجاج سے متعلق ہے۔ الکا لامبا نے اس مظاہرے میں کلیدی مقرر کے طور پر کردار ادا کیا۔ دہلی پولیس نے بھارتی شہری تحفظ سنہتا کی دفعہ 163 کے تحت امتناعی حکم جاری کیا تھا۔ الکا لامبا پر الزام ہے کہ انہوں نے اس امتناعی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ تقریباً 1ڈیڑھ بجے، دوسرے مظاہرین کے ساتھ، وہ ٹالسٹائی مارگ پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں پر پہنچی اور نعرے لگانے لگی۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کا محاصرہ کرنے کا عزم کر رکھا تھا۔ جائے وقوعہ پر موجود سینئر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو ممنوعہ حکم کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے لاوڈ اسپیکر کا استعمال کیا اور مظاہرے کو منتشر کرنے اور ختم کرنے کی وارننگ جاری کی۔
دہلی پولیس کے مطابق، الکا لامبا اور ان کے حامیوں نے مرد اور خواتین دونوں پولیس اہلکاروں کو رکاوٹیں توڑنے کے لیے آگے بڑھایا، جب کہ کچھ مظاہرین پارلیمنٹ مارگ روڈ کو بلاک کرنے کے لیے آگے بڑھے۔ پولیس کی طرف سےہرممکن سمجھانے کے باوجود، الکا لامبا اور ان کے حامیوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد سب انسپکٹر انیتا سنگھ کے بیان کی بنیاد پر الکا لامبا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی