
نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، دہلی-این سی آر میں جمعرات کو تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، جس سے گرمی سے کچھ راحت ملی۔ وہیں، کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کی آمد کے ساتھ، اگلے سات دنوں میں کیرالہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں 7سے20 سینٹی میٹر کی بھاری بارش متوقع ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق جمعہ کو تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔ ہوا کی رفتار 40سے50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اس دن زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 38سے40 ڈگری سیلسیس اور 25سے27 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح کے حالات 6 جون کو متوقع ہیں۔ 7 جون کو آسمان عام طور پر صاف رہے گا۔ اتوار کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 39سے41 ڈگری سیلسیس اور 26سے28 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، جنوب مغربی مانسون کے آج کیرالہ میں دستک دینے کے بعد، اگلے سات دنوں کے دوران کیرالہ اور کرناٹک کے الگ الگ مقامات پر اور تمل ناڈو میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش متوقع ہے، اور اگلے 5سے6 دنوں میں شمال مشرقی ہندوستان میں بھی شدید بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔ ہفتے کے اگلے 2سے3 دنوں میں شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان اور جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے کئی حصوں میں 50سے60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ ایک سائیکلون سرکولیشن ملک کے مختلف علاقوں میں واقع ہے۔ اگلے چھ دنوں تک شمال مشرقی ہندوستان کے الگ تھلگ علاقوں، جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے بہت سے علاقوں میں اگلے چار دنوں تک، مشرقی ہندوستان کے الگ الگ علاقوں، شمال مغربی ہندوستان کے بہت سے علاقوں اور وسطی ہندوستان کے کچھ حصوں میں اگلے چھ دنوں تک تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ دوسری طرف، شمال مشرقی ہندوستان، جنوبی جزیرہ نما ہندوستان اور مغربی ہندوستان کے الگ الگ علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بھاری بارش متوقع ہے۔ بہار کے کچھ علاقوں میں 6سے8 جون کے دوران، مشرقی اتر پردیش میں 7سے10 جون کے دوران اور مغربی اتر پردیش میں 8سے10 جون کے دوران گرمی کی لہر کے حالات کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اروناچل پردیش میں الگ الگ مقامات پر 12سے20 سینٹی میٹر تک بھاری بارش ریکارڈ کی گئی، آسام، میگھالیہ، انڈمان نکوبار جزائر، مغربی بنگال، سکم، اڈیشہ، مغربی مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، رائلسیما اور مہیمر میں الگ الگ مقامات پر 7سے11 سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مغربی مدھیہ پردیش اور وسطی مہاراشٹر میں کچھ مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ مغربی مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ میں کچھ ا مقامات پر 60سے80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ آندھی چلی، جب کہ کونکن، مراٹھواڑہ، اتراکھنڈ، ودربھ، وسطی مہاراشٹر، گجرات کے خطہ، سوراشٹر، کچھ، جھارکھنڈ، آسام اورانڈمان نکوبارجزیرہ کے کچھ الگ الگ مقامات ،میگھالیہ، اڈیشہ، مشرقی مدھیہ پردیش، ساحلی آندھرا پردیش میں 40سے60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی