تلنگانہ اور فرانس کے درمیان سیاحت، ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال
حیدرآباد ،30 جون (ہ س)۔ فرانس کے قونصل جنرل مارک لامی اورڈپٹی قونصل پاسکل لوریونے ڈاکٹربی آرامبیڈکر تلنگانہ سیکریٹریٹ میں تلنگانہ کے وزیربرائے سیاحت و ثقافت جوپلی کرشناراؤ سے ملاقات کی۔ اس دوران سیاحت، ثقافت، تاریخی ورثے کے تحفظ، سرمایہ کاری اور عو
تلنگانہ اور فرانس کے درمیان سیاحت، ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال


حیدرآباد ،30 جون (ہ س)۔ فرانس کے قونصل جنرل مارک لامی اورڈپٹی قونصل پاسکل لوریونے ڈاکٹربی آرامبیڈکر تلنگانہ سیکریٹریٹ میں تلنگانہ کے وزیربرائے سیاحت و ثقافت جوپلی کرشناراؤ سے ملاقات کی۔ اس دوران سیاحت، ثقافت، تاریخی ورثے کے تحفظ، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیرنے تلنگانہ کے تاریخی اورثقافتی ورثے کواجاگرکرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد اپنی ثقافتی شناخت کومحفوظ رکھتے ہوئے ایک عالمی معیارکے شہرکے طورپرترقی کررہاہے۔انہوں نے فرانسیسی حکومت، سفارت خانے اورسیاحتی اداروں کو تلنگانہ کے سیاحتی مقامات کے فروغ میں شراکت کی دعوت دی اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی دوروں میں اضافے کی تجویز پیش کی۔

ریاستی وزیرجوپلی کرشناراؤ نے تاریخی ورثے کے تحفظ، ثقافتی تبادلوں اور سیاحت کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کی بھی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے تلنگانہ اور فرانس کے درمیان طویل مدتی تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔ اس موقع پرمارک لامی نے کہا کہ سیاحت معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرانس ہر سال ایک کروڑ سے زائد (100 ملین سے زیادہ) بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع، دواسازی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہند-فرانس کے دیرینہ تعلقات سیاحت اور ثقافت کے میدان میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande