
ایٹا نگر، 30 جون (ہ س) آسام رائفلز اور اروناچل پردیش کی تیرپ پولیس کے مشترکہ تعاون سے دو عسکریت پسندوں نے خودسپردگی کی اور امن کی کوششوں کو آگے بڑھایا۔
آسام رائفلز نارتھ ایسٹ نے آج اپنے سوشل میڈیا فیس بک کے ذریعے ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا کہ امن اور استحکام کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر، آسام رائفلز نے عسکریت پسند گروپ این ایس سی-کے (نکی سومی) گروپ کے دو ارکان کو اروناچل پردیش کے کھیتی علاقے میں آسام رائفلز اور تیرپ پولیس کے سامنے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے کی سہولت فراہم کی۔ خودسپردگی کے دوران پستول، میگزین اور آٹھ زندہ کارتوس سونپے۔
خود سپردگی کرنے والوں کو قانونی کارروائیاں مکمل کرنے اور حکومتی پالیسی کے مطابق بحالی کے عمل سے گزرنے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ان کی خود سپردگی سے سیکورٹی فورسز پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے اور آسام رائفلز کی گمراہ نوجوانوں کو تشدد کو ترک کرنے اور امن، ترقی اور قوم کی تعمیر کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی