رانچی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سروج شرما کی کتاب ویلیو اینڈ پیس ایجوکیشن کی رونمائی
نئی دہلی، 30 جون (ہ س)۔ رانچی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سروج شرما کی کتاب ویلیو اینڈ پیس ایجوکیشن: فیوچر روڈ میپ کا منگل کے روز گرو گوبند سنگھ اندرپرستھ یونیورسٹی (آئی پی یو) کے وائس چانسلر ڈاکٹر مہیش ورما نے اجراء کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر م
رانچی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سروج شرما کی کتاب ویلیو اینڈ پیس ایجوکیشن کی رونمائی


نئی دہلی، 30 جون (ہ س)۔ رانچی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سروج شرما کی کتاب ویلیو اینڈ پیس ایجوکیشن: فیوچر روڈ میپ کا منگل کے روز گرو گوبند سنگھ اندرپرستھ یونیورسٹی (آئی پی یو) کے وائس چانسلر ڈاکٹر مہیش ورما نے اجراء کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مہیش ورما نے کہا کہ موجودہ دور میں سماجی ڈھانچہ جس عبوری مرحلے سے گزر رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے اس نوعیت کی کتاب کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اور سماجی اقدار تیزی سے زوال پذیر ہو رہی ہیں، جس کے باعث پوری دنیا میں امن کا تصور خطرے میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کتاب لوگوں میں انسانی اقدار کو فروغ دینے اور امن کا پیغام عام کرنے میں کامیاب ثابت ہوگی۔

قابلِ ذکر ہے کہ پروفیسر سروج شرما اس سے قبل بھارتی علم کی روایت سمیت مختلف موضوعات پر نصف درجن سے زائد معروف کتابیں تصنیف کر چکی ہیں۔ رانچی یونیورسٹی میں تقرری سے قبل پروفیسر شرما این آئی او ایس کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آئی پی یو کے اسکول آف ایجوکیشن میں ڈین کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande