ہلدیہ ریفائنری کی نیفتھا پائپ لائن میں آتشزدگی، کئی کارکن زخمی؛ فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر
کولکاتا، 30 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال کے مشرقی میدینی پور ضلع میں ہلدیہ ریفائنری کمپلیکس میں منگل کی صبح سویرے نیفتھا پائپ لائن میں آگ لگ گئی، جس سے بڑے پیمانے پر افرا تفری مچ گئی۔ حادثے میں متعدد کئی زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے اسپتال منتق
Haldia-refinary-nafatha-pipeli


کولکاتا، 30 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال کے مشرقی میدینی پور ضلع میں ہلدیہ ریفائنری کمپلیکس میں منگل کی صبح سویرے نیفتھا پائپ لائن میں آگ لگ گئی، جس سے بڑے پیمانے پر افرا تفری مچ گئی۔ حادثے میں متعدد کئی زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثہ منگل کی صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ ہلدیہ ریفائنری کی نیفتھا ٹرانسپورٹیشن پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیل گئی۔ شبہ ہے کہ پائپ لائن پھٹ گئی جس سے نیفتھا لیک ہو گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

آگ لگنے سے آس پاس کام کرنے والے کئی مزدور بری طرح جھلس گئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچاو¿ اور راحت کاری کا کام شروع کیا، زخمیوں کو ہلدیہ سب ڈویژنل اسپتال منتقل کیا۔ کچھ شدید زخمی کارکنوں کو مزید علاج کے لیے تملوک میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

چونکہ یہ واقعہ ہلدیہ-پانشکوڑہ ریلوے لائن کے قریب پیش آیا، اس لیے ریل کی آمدورفت عارضی طور پر درہم برہم ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ بعد میں فائر بریگیڈ کی اضافی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔ تحریر کے وقت تک آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

دریں اثنا، ریفائنری انتظامیہ نے حادثے کی وجہ سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande