خان سر کو راحت برقرار ، پیشگی ضمانت کی سماعت 3 جولائی کو
پٹنہ، 30 جون (ہ س)۔ پٹنہ سول کورٹ نے معروف ٹیچر خان سر کو ان کے’گلوبل اسٹڈیز‘کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں جھڑپ اور فائرنگ معاملہ میں درج ایف آئی آر سے متعلق معاملے میں دی گئی عبوری راحت میں توسیع کرتے ہوئے ان کی گرفتاری پر 3 جولائی تک روک لگا دی ہے۔ عد
کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میںجھڑپ  اور فائرنگ  معاملہ میں خان سر کی راحت برقرار


پٹنہ، 30 جون (ہ س)۔ پٹنہ سول کورٹ نے معروف ٹیچر خان سر کو ان کے’گلوبل اسٹڈیز‘کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں جھڑپ اور فائرنگ معاملہ میں درج ایف آئی آر سے متعلق معاملے میں دی گئی عبوری راحت میں توسیع کرتے ہوئے ان کی گرفتاری پر 3 جولائی تک روک لگا دی ہے۔ عدالت نے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر اگلی سماعت بھی 3 جولائی کو مقرر کی ہے۔منگل کے روز سماعت کے دوران حکومت نے عدالت کو بتایا کہ 2 جون 2026 کی رات واقعے کے وقت خان سر کے دونوں سیکورٹی گارڈ غیر قانونی اسلحہ لے کر جا رہے تھے، اور فائرنگ دہشت پھیلانے کی نیت سے کی گئی۔

خان سر کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سیکورٹی گارڈ کے پاس موجوداسلحہ قانونی طور پر لائسنس یافتہ تھے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے تفتیش کے دوران اسلحہ لائسنس سمیت تمام ضروری دستاویزات پہلے ہی قبضے میں لے لی ہیں۔دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر (آئی او) کو 3 جولائی کو اگلی سماعت کے دوران ضبط شدہ اسلحہ لائسنس اور متعلقہ دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس وقت تک خان سر کو دی گئی عبوری راحت نافذ رہے گی۔

ہندوستھان سماچار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande