
ایودھیا، 30 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے رائے کو نریندر دیو ایگریکلچر یونیورسٹی، کمار گنج کے گیسٹ ہاو¿س میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ منگل کو اجے رائے کی قیادت میںپارٹی کارکنوں کا وفد رام للا کے درشن کرنے اور پھر ٹرسٹ کا گھیراو¿ کرنے ایودھیا پہنچنے والا تھا۔ اس پروگرام کے پیش نظر انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ دریں اثناءانتظامیہ کی اس کارروائی کے خلاف کانگریس کارکنان زرعی یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan