رنویر سنگھ نے ایف ڈبلیو آئی سی ای کے خلاف اٹھایا سخت قدم
ممبئی، 3 جون (ہ س) اداکار رنویر سنگھ اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز ( ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے درمیان جاری تنازع قانونی جنگ میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اداکار نے ڈان3 سے باہر نکلنے کے بعد تنظیم کی طرف سے جاری کردہ عدم تعاون کے حکم
رنویر


ممبئی، 3 جون (ہ س) اداکار رنویر سنگھ اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز ( ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے درمیان جاری تنازع قانونی جنگ میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اداکار نے ڈان3 سے باہر نکلنے کے بعد تنظیم کی طرف سے جاری کردہ عدم تعاون کے حکم پر ایف ڈبلیو آئی سی ای کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

رنویر سنگھ نے الزام لگایا کہ تنظیم نے ان کا موقف سنے بغیر یکطرفہ کارروائی کی جس سے ان کی پیشہ ورانہ امیج کو نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ نوٹس منگل کو بھیجا گیا تھا، حالانکہ ابھی تک تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

فلم ’ڈان 3‘ کو لے کر رنویر سنگھ اور پروڈیوسر و ہدایت کار فرحان اختر کے درمیان اختلافات کچھ عرصے سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار نے تخلیقی اختلاف، پروڈکشن میں تاخیر اور اسکرپٹ کو حتمی شکل دینے کی وجہ سے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ فرحان اختر کی کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ کے مبینہ طور پر 45 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرنے کے بعد یہ معاملہ اور بھی متنازعہ ہو گیا ہے۔

جیسے ہی تنازعہ بڑھتا گیا، ایف ڈبلیو آئی سی ای نے رنویر کے خلاف عدم تعاون کاحکم جاری کیا۔ تاہم اداکار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کو عوامی بحث کا موضوع نہیں بنانا چاہتے اور پیشہ ورانہ تنازعات کو باہمی بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔

اس دوران، رنویر کی آنے والی فلم ”پرلے“ کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس تنازع سے فلم کی شوٹنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جے مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اگست میں ریلیز ہونے والی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande