دہلی کے مالویہ نگر ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 21 افراد کی موت کی تصدیق
نئی دہلی، 3 جون (ہ س)۔ دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں بدھ کی صبح فلوریش اسٹے بی اینڈ بی ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے اکیس لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ چالیس افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے پولیس اور مقامی لوگوں کی
دہلی کے مالویہ ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 21 افراد کی موت کی تصدیق


نئی دہلی، 3 جون (ہ س)۔

دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں بدھ کی صبح فلوریش اسٹے بی اینڈ بی ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے اکیس لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ چالیس افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے سے علاقے میں گھنٹوں افرا تفری کا ماحول رہا ۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ ریسٹورنٹ اور اس سے ملحقہ احاطے میں موجود بہت سے لوگ اندر پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ، دہلی پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بڑے پیمانے پر بچاو¿ اور راحت کاری کا کام شروع کیا۔

سرکاری معلومات کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں 21 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے۔ آٹھ فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر کامیابی سے قابو پالیا گیا۔ پولیس، فائر سروسز اور دیگر ایمرجنسی ریسکیو اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے 40 سے زائد افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے اور انہیں طبی علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس تعداد میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جنہیں اب تک عمارت سے نکالا گیا ہے۔ متعلقہ ہسپتالوں سے زخمیوں کی تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ اسپتالوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور زخمیوں کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

راحت اور بچاو¿ آپریشن کے دوران فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو بھی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل ایف ایم یوگیندر آگ بجھانے اور اندر پھنسے لوگوں کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسی دوران ایس ٹی او منوج اچانک بیمار ہو گئے جس کے بعد انہیں اپنی ذمہ داریوں سے فارغ کر کے اسٹیشن واپس بھیج دیا گیا۔

واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فائر ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل ڈائریکٹر بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ اعلیٰ حکام کی موجودگی میں پورے آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ، پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی مشترکہ ٹیمیں عمارت کے ہر حصے کی مکمل تلاشی لے رہی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی اندر نہ پھنسے رہے۔

موقع پر موجود حکام کے مطابق آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم دھویں اور گرمی کے باعث سرچ آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں عمارت میں داخل ہو کر ہر کمرے اور تہہ خانے کا معائنہ کر رہی ہیں۔

اس واقعہ کے بعد مالویہ نگر اور آس پاس کے علاقوں میں بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور عوامی نقل و حرکت کو کنٹرول کر رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی وجہ واضح ہوسکے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande