منی پور میں اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد، دو عسکریت پسند گرفتار
امپھال، 03 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، ساتھ ہی کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کے دو کیڈروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ بدھ کو منی پور پولیس ک
منی


امپھال، 03 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، ساتھ ہی کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کے دو کیڈروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

بدھ کو منی پور پولیس کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے منگل کو تھوبل ضلع کے یاریپوک تھانہ علاقے میں پیچی چنگلک علاقے کے پہاڑی دامن میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک اے کے رائفل، ایک ڈبل بیرل گن، دو سنگل بیرل گن، تین 36 ایچ ای ہینڈ گرنیڈ، ایک چائنیز ہینڈ گرنیڈ، چار ڈیٹونیٹرز، مختلف میگزینز، 25 زندہ اے کے کارتوس، سات 12 بور کارتوس اور ایک بباوفینگ ریڈیو ہینڈسیٹ سمیت ا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

اس کے علاوہ، ایک اور کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے ممنوعہ تنظیم کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے ایک سرگرم کیڈر کومول مختار عباس عرف کراتی (25) کو امپھال مشرقی ضلع کے ایندڈرو تھانہ علاقے کے تحت یاریپوک تولیہال توپوکپی میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

ایک دیگر کارروائی میں، کالعدم پریپاک (پرو) تنظیم کے ایک سرگرم کیڈر ینگلم اناوبا سنگھ عرف یامبا (23) کو امپھال مغربی ضلع کے وانگوئی تھانہ علاقے کے تحت ہیانگ تھانگ پل کے مشرقی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ وہ امپھال مغربی ضلع کے سنگجمی چنگماکھا ینگلم لیرک کا رہنے والا ہے۔

سیکورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کو روکنے اور ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande