خان سر کے کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، کوچنگ سینٹر کو دو دن میں اڑانے کی دھمکی
خان سر کے کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، کوچنگ سینٹر کو دو دن میں اڑانے کی دھمکی پٹنہ، 03 جون (ہ س)۔ پٹنہ کے قدم کنواں تھانہ علاقے میں منگل کی دیر رات اس وقت افراتفری مچ گئی، جب کچھ سماج دشمن عناصر معروف ٹیچر خان سر کے کوچنگ سینٹر میں گھس گئے اور تو

khan sir

خان سر کے کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، کوچنگ سینٹر کو دو دن میں اڑانے کی دھمکی

پٹنہ، 03 جون (ہ س)۔ پٹنہ کے قدم کنواں تھانہ علاقے میں منگل کی دیر رات اس وقت افراتفری مچ گئی، جب کچھ سماج دشمن عناصر معروف ٹیچر خان سر کے کوچنگ سینٹر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔ واقعے میں کوچنگ سینٹر میں موجود کئی سامان کو نقصان پہنچا جب کہ وہاں تعینات ایک گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔ سر میں چوٹ لگنے کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پٹنہ پولیس حرکت میں آگئی۔ پٹنہ کے ایس ایس پی، قدم کنواں تھانہ اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ پولیس کی ٹیمیں رات تک جائے وقوعہ پر موجود رہیں اور عہدیدارون کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے خان سر نے الزام لگایا کہ حال ہی میں ان کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ سے ہزاروں طلباء کو بہار پولیس بھرتی امتحان میں منتخب کیا گیا تھا، جس سے ان کے حریف کچھ کوچنگ اداروں کو بے چینی ہوئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں، جس کے نتیجے میں حملہ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ خان سر نے کہا، یہ لوگ پوچھ رہے ہیں، ہم اتنی کم فیس پر کیوں پڑھا رہے ہیں؟ ہمیں اتنے اچھے نتائج کیوں مل رہے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہزاروں طلباء کے نتائج آتے ہیں تو کچھ سماج دشمن عناصر کو خطرہ محسوس ہوتا ہے۔‘‘

وہ سوچتے ہیں کہ وہ ہمیں دبا سکتے ہیں۔ حملہ آوروں نے دفتر میں مکمل توڑ پھوڑ کی اور فائرنگ کی۔ میں نے 10 راؤنڈ فائرنگ دیکھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ہمارے سکیورٹی گارڈ نے بھی حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے، وہ قریبی کوچنگ سینٹر سے ہیں۔ خان سر نے کہا کہ ہمیں سیکورٹی کی ضرورت ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹنہ کے مصلح پور میں خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگوں نے پتھراؤ کی بھی اطلاع دی۔ حملے میں ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پٹنہ کے ایس ایس پی کارتکیہ کے شرما نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کچھ طلباء نے کوچنگ سینٹر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ واقعے میں ایک گارڈ زخمی ہوا، اس کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ دریں اثنا پٹنہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ سرکاری پریس ریلیز میں فائرنگ کے کسی واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

پولیس نے صرف اتنا بتایا کہ کچھ سماج دشمن عناصر نے پتھراؤ کیا، ہنگامہ برپا کیا اور علاقے میں توڑ پھوڑ کی۔ فی الحال پولیس پورے واقعے کی مکمل تفتیش کر رہی ہے اور جائے وقوعہ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ملزمین کی شناخت کی کوش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande