ناسک جنسی ہراسانی اور مبینہ جبری مذہب تبدیلی کیس نے لیا نیا رخ ، چارج شیٹ میں سابق رکنِ پارلیمان امتیاز جلیل کا نام شامل
ناسک جنسی ہراسانی اور مبینہ جبری مذہب تبدیلی کیس نے لیا نیا رخ ، چارج شیٹ میں سابق رکنِ پارلیمان امتیاز جلیل کا نام شامل ناسک، 3 جون (ہ س)۔ ٹی سی ایس کے ناسک دفتر سے منسلک مبینہ جنسی ہراسانی اور جبری مذہب تبدیلی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا
CRIME MAHA NASHIK TCS CASE


ناسک جنسی ہراسانی اور مبینہ جبری مذہب تبدیلی کیس نے لیا نیا رخ ، چارج شیٹ میں سابق رکنِ پارلیمان امتیاز جلیل کا نام شامل

ناسک، 3 جون (ہ س)۔ ٹی سی ایس کے ناسک دفتر سے منسلک مبینہ جنسی ہراسانی اور جبری مذہب تبدیلی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ناسک پولیس کی جانب سے داخل کیے گئے پہلے چارج شیٹ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سابق رکنِ پارلیمان امتیاز جلیل کا نام شامل کیے جانے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

دیولالی کیمپ پولیس اسٹیشن میں درج اس مقدمے میں عصمت دری، درج فہرست ذات و قبائل پر مظالم کی روک تھام سے متعلق قانون اور مذہبی جذبات مجروح کرنے جیسے الزامات شامل ہیں۔ پولیس نے تقریباً 3,500 صفحات پر مشتمل پہلی چارج شیٹ عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزمہ ندا خان کی پیشگی ضمانت مسترد ہونے کے بعد وہ فرار ہو گئی تھی۔ بعد ازاں تکنیکی جانچ اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اس کی تلاش شروع کی گئی۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سابق کارپوریٹر متین پٹیل نے ندا خان کو چھپانے میں مدد کی تھی۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران متین پٹیل نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ اس معاملے میں ’’امتیاز جلیل صاحب سے پوچھنا ہوگا‘‘۔ اس کے بعد پولیس نے نارے گاؤں-کوثر سڈکو علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ندا خان اور اس کے اہلِ خانہ کو حراست میں لیا۔ تفتیش کے دوران جس مکان میں ندا خان کے چھپے ہونے کا دعویٰ کیا گیا، اس سمیت دو دیگر املاک کے خلاف تجاوزات مخالف کارروائی بھی کی گئی۔ اور اسے زمین دوز کر دیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں مکان کے مالک حنیف خان کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔

دریں اثنا، حج کی ادائیگی کے سلسلے میں اس وقت سعودی عرب میں موجود سابق رکنِ پارلیمان امتیاز جلیل نے فون پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی معلومات نہیں ہیں کہ ان کا نام چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی تفتیش کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امتیاز جلیل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کر چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے معاملے میں اپنے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات پر مزید کوئی تفصیلی تبصرہ نہیں کیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande