
نئی دہلی، 03 جون (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر صارفین کو گمراہ کرنے والے ڈارک پیٹرنز یعنی پر فریب ڈیزائن استعمال کرنے کے الزام میں ایڈٹیک کمپنی فزکس والا پر 5 لاکھ روپے اور سائبر سیکیورٹی کمپنی میکافی پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ مرکزی صارف تحفظ اتھارٹی (سی سی پی اے) نے فزکس والا لمیٹڈ اور میکافی سافٹ ویئر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ سی سی پی اے نے یہ کارروائی صارف تحفظ ایکٹ 2019، صارف تحفظ (ای کامرس) قواعد 2020، اور ڈارک پیٹرنز کی روک تھام اور ضابطہ بندی سے متعلق 2023 کے رہنما اصولوں کے تحت کی ہے۔
وزارت کے مطابق سی سی پی اے نے فزکس والا لمیٹڈ پر 5 لاکھ روپے جبکہ میکافی پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ڈارک پیٹرنز کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر صارفین کو گمراہ کیا گیا اور ان کے فیصلے کرنے کے عمل کو متاثر کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد