(کابینہ )چار ریاستوں میں 24ہزار کروڑ کے اہم قومی شاہراہوں کے منصوبوں کو منظوری
نئی دہلی، 3 جون (ہ س):۔ مرکزی حکومت نے مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، تلنگانہ، اور بہار میں سڑکوں کے رابطے، ساحلی رابطے، اور علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے اہم قومی شاہراہ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں کی مالیت تقریباً 24ہزار کروڑ روپ
(کابینہ )چار ریاستوں میں 24ہزار کروڑ کے اہم قومی شاہراہ کے منصوبوں کو منظوری


نئی دہلی، 3 جون (ہ س):۔

مرکزی حکومت نے مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، تلنگانہ، اور بہار میں سڑکوں کے رابطے، ساحلی رابطے، اور علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے اہم قومی شاہراہ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں کی مالیت تقریباً 24ہزار کروڑ روپے ہے۔ ٹریفک کے بہاو¿ میں سہولت فراہم کرے گا اور صنعتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بدھ کو قومی شاہراہ کے مختلف منصوبوں کو منظوری دی۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نیشنل میڈیا سینٹر میں ان فیصلوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں این ایچ-347B کے ہیوارکھیڑی-روشنی-آشاپور-رودھی سیکشن پر موجودہ درمیانی لین کو پختہ شولڈرکے ساتھ دو لین میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مزید برآں، دیشگاو¿ں-جولوانیہ سیکشن پر موجودہ دو لین والی سڑک کو چار لین تک چوڑا کیا جائے گا۔ اس 233.653 کلومیٹر کے پروجیکٹ پر 4,415.60 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔منصوبے کا تخمینہ 16.20 کلومیٹر ہے۔ کھرگون تک 16.20 کلومیٹر گرین فیلڈ بائی پاس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

کابینہ نے اوڈیشہ میں رامیشورم سے پارادیپ تک 163.18 کلومیٹر طویل نیو کوسٹل ہائی وے پروجیکٹ کو بھی منظوری دی۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت کا تخمینہ 8,300.79 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اس کی تعمیر سے ساحلی علاقوں میں رابطے بہتر ہوں گے اور بندرگاہ پر مبنی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ یہ منصوبہ 9 اقتصادی اور 5 لاجسٹک ہب کو جوڑ دے گا۔ اس سے رامیشورم اور پارا دیپ کے درمیان سفر کا وقت ڈھائی گھنٹے کم ہو جائے گا۔

تلنگانہ میں این ایچ-63 کے ارمور-جگتیال-منچریال سیکشن اور این ایچ-563 کے جگتیال-کریم نگر سیکشن کو چار لین کے معیار پر تیار کیا جائے گا۔ اس 190.76 کلومیٹر طویل پروجیکٹ میں 7,597.16 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہوگی۔ اس سے ٹریفک کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور ریاست کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مال بردار نقل و حمل میں سہولت ہوگی۔ اس پروجیکٹ سے ارمور اور منچریال کے درمیان سفر کے وقت میں ڈیڑھ گھنٹہ اور جگتیال اور کریم نگر کے درمیان تقریباً 45 منٹ کی کمی ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande