
نئی دہلی، 3 جون (ہ س):۔
مغربی ایشیا میں جاری بحران اور ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے درمیان، مرکزی کابینہ نے ہندوستانی ایئر لائنز کے لیے 10,000 کروڑ روپے کے اے ٹی ایف پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو منظوری دی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ایئر لائنز اور مسافروں کو ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں جھٹکوں سے بچانا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کو 10,000 کروڑ سے زیادہ کی یک مشتبجٹ امداد کی منظوری دی ہے تاکہ وہ غیر درج بھارتی ایئر لائنش کوان کے گھریلو اور بین الاقوامی آپریشنز کے لئے ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں تعاون کرسکیں ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ