الموڑا میں کار کھائی میں گرنے سے کانگریس لیڈر سمیت چار افراد جاں بحق، دو زخمی
الموڑہ، 29 جون (ہ س) لامگڑا تھانہ علاقہ میں بلیا-بیگانیہ روڈ پر ایک آلٹو کار جس میں چھ افراد سوار تھے، بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کانگریس کے ضلع سکریٹری بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ
کار


الموڑہ، 29 جون (ہ س) لامگڑا تھانہ علاقہ میں بلیا-بیگانیہ روڈ پر ایک آلٹو کار جس میں چھ افراد سوار تھے، بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کانگریس کے ضلع سکریٹری بھی شامل ہیں۔

یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی لامگڑا تھانہ انچارج پرمود پاٹھک پولیس ٹیم کے ساتھ فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی دیہاتیوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لامگڑالے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمی گوپال سنگھ ولد کھیم سنگھ اور سچن ولد راجندر کو بہتر علاج کے لیے اعلیٰ مرکز ریفر کیا گیا جبکہ چار افراد کو مردہ قرار دیدیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام لوگ وشود بیگانیہ سے اپنے گاو¿ں بلیا واپس آ رہے تھے۔ حادثے میں چار افراد کی المناک موت ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں کی شناخت کانگریس کے ضلع سکریٹری راجندر سنگھ بلوال ولد نارائن سنگھ ساکنہ گاوں بلیا، تھانہ لامگڑا، ضلع الموڑا (عمر 40 سال)، جگدیش سنگھ ولد لچھم سنگھ ساکنہ گاوں بلیا، تھانہ لامگڑا، ضلع الموڑہ (عمر 35 سال)، لچھم سنگھ ولد پرتاپ سنگھ بلیا، تھانہ لامگڑا، ضلع الموڑا (عمر 56 سال) اور پان سنگھ ولد وشن سنگھ ساکن گاوں بلیا، تھانہ لامگڑا، ضلع الموڑا (عمر 55 سال)کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی جارہی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande