ابتدائی تجارت میں شیئر مارکیٹ دباؤ میں، سینسیکس اور نفٹی فلیٹ سطح پر
نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار -چڑھاؤ کے درمیان دباؤ کا شکار نظر آ رہی ہے۔ آج حصص بازار نے فلیٹ لیول پر ملا- جلا آغاز کیا۔ بازار کھلنے کے بعد، خریداری کی حمایت کے ساتھ، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے
Stock-Market-Early-Trade


نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار -چڑھاؤ کے درمیان دباؤ کا شکار نظر آ رہی ہے۔ آج حصص بازار نے فلیٹ لیول پر ملا- جلا آغاز کیا۔ بازار کھلنے کے بعد، خریداری کی حمایت کے ساتھ، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے کچھ وقت کے لیے رفتار حاصل کی۔ اس کے بعد فروخت شروع ہو جانے کے بعد دونوں انڈیکس گر کر سرخ نشان پر پہنچ گئے۔ تاہم، خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا دباؤ بڑھا دیا، جس کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس کی صورتحال میں بہتری آنے لگی۔ صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد، سینسیکس 0.04 فیصد کی کمزوری کے ساتھ اور نفٹی 0.11 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، میکس ہیلتھ کیئر، ایٹرنل، ٹرینٹ لمیٹڈ اور شری رام فائنانس 3.95فیصد سے لے کر 1.57فیصد تک کے اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ دوسری طرف، کوٹک مہندرا، اڈانی انٹرپرائزز، مہندرا اینڈ مہندرا، اڈانی پورٹس اور انٹر گلوبل ایوئیشن کے شیئر2.51فیصد سے لے کر 1.15فیصد تککی گراوٹ کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔

اب تک، اسٹاک مارکیٹ میں 2,754 شیئروں میں فعال تجارت ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,213 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں جبکہ 1,541 شیئرز خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے ۔ اسی طرح ،سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 حصص خریداری کی حمایت کی وجہ سے سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو¿ کے باعث 12 حصصسرخ نشان میں رہے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 31 شیئر سبز نشان میں اور 19 شیئرسرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے ۔

بی ایس ای سینسیکس آج 45.26 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 77,055.21 پر کھلا۔ کاروبار شروع ہو تے ہی، انڈیکس خریداری کی مدد سے سبز نشان میں چھلانگ لگا کر 77,228.23 تک پہنچ گیا ۔ تاہم، جلد ہی فروخت کا دباو¿ بڑھ گیا جس کی وجہ سے سینسیکس دوبارہ سرخ نشان میں غوطہ لگا گیا۔

فروخت کے دباو¿ میں یہ انڈیکس 76,853.93 کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنا، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی کارکردگی میں بہتری آئی۔ خرید و فروخت جاری رہنے کے درمیان، سینسیکس صبح 10 بجے 30.14 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 77,070.33 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کے برعکس، این ایس ای کے نفٹی نے آج 5.75 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 24,061.75 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کا مقابلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں اتار چڑھاو¿ ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی نے 24,110.75 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی ۔ تاہم، فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے یہ بھی 24,005.45 پوائنٹس کی سطح پر گر گیا۔ صبح 10 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد، مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان نفٹی 27.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,083.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے پہلے، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعرات کو سینسیکس 109.25 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد بڑھ کر 77,100.47 کی سطح پر بند ہوا۔ نفٹی 34.35 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد بڑھ کر 24,056 پر بند ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande