
نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔
پبلک سیکٹر پاور فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی) اور رورل الیکٹریفیکیشن کارپوریشن (آر ای سی) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آر ای سی کوپی ایف سی کے ساتھ ضم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔پی ایف سی کے ساتھ آر ای سی کا انضمام ایک مالیاتی کمپنی بنائے گا جس کا مجموعی قرض 11 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
دونوں کمپنیوں نے کل دیر رات اسٹاک ایکسچینج کو انضمام کے بارے میں مطلع کیا۔ پیر کو دن کے کاروبار کے دوران، آر ای سی کے شیئرز 0.37 فیصد یا 1.35 روپے کے اضافے سے 366 روپے فی شیئرز پر ٹریڈ کر رہے تھے، جبکہ پی ایف سی کے شیئرز 1.56 فیصد یا 6.75 روپے کی کمی سے 425.90 روپے فی شیئرز پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ پی ایف سی کے ساتھ آر ای سی کا انضمام کمپنیز ایکٹ، 2013 کے سیکشن 230-232، اور متعلقہ شیئرز یافتگان اور قرض دہندگان کی منظوری سمیت دیگر قابل اطلاق دفعات کے مطابق کیا جائے گا۔ انضمام کئی شرائط کے ساتھ مشروط ہے۔
ان میں دونوں کمپنیوں کے شیئر ہولڈرس اور قرض دہندوں کی منظوری اور تمام متعلقہ ریگو لیٹری اور سرکاری حکام کی منظوری شامل ہے۔
دونوں کمپنیوں کے مشترکہ بیان کے مطابق، انضمام شدہ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ، 2013 کے تحت ایک سرکاری کمپنی کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھنا اور حکومت ہند کو (براہ راست یا بالواسطہ) اکثریتی ووٹنگ کے حقوق اور انضمام شدہ کمپنی پر کنٹرول برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ