
بھوپال، 29 جون (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے اپنے دورے کے دوران، ممبئی میں نیدرلینڈ کے قونصل جنرل نبیل تاوتی نے پیر کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کیلاش مکوانا سے ملاقات کی۔ سینئر اقتصادی مشیر کوستوبھ پریہار اور زراعت کے مشیر پرساد پارٹے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کیلاش مکوانا نے مدھیہ پردیش پولیس کو امن و قانون کی مضبوطی، جدید پولیسنگ، تکنیکی اختراعات اور شہری مرکوز پولیسنگ کے شعبوں میں کئے جا رہے نمایاں کاموں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے سائبر کرائم کی روک تھام اور عوامی بیداری کے مقصد سے شروع کی گئی ریاست گیر 'سیف کلک 2.0' مہم کی تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ذریعہ شہریوں لبا،نوجوانوں،خواتین ،سینئر شہریوں اور مختلف اداروں تک بڑے پیمانے پر سائبر سیکورٹی سے متعلق بیداری پھیلائی جا رہی ہے ۔
ملاقات کے دوران، فریقین نے عوامی تحفظ، کمیونٹی پولیسنگ، سائبر سیکیورٹی، آگاہی مہم، اور باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے جیسے موضوعات پر مثبت بات چیت کی۔ قونصل جنرل نبیل تاوتی نے عوامی مفاد میں مدھیہ پردیش پولیس کی اختراعات اور وسیع عوامی بیداری مہم کی ستائش کی اور مستقبل میں باہمی تعاون اور بات چیت کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ