دہلی میں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی، شمال مشرقی ریاستوں میں موسلادھار بارش، کئی مقامات پر سیلاب کی صورتحال
نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ آج قومی دارالحکومت دہلی میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، جنوب مغربی مانسون کے پانچ سے چھ دنوں میں دہلی پہنچنے کی امید ہے۔ اگلے دو سے تین د
Delhi-Light-rain-today


نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ آج قومی دارالحکومت دہلی میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، جنوب مغربی مانسون کے پانچ سے چھ دنوں میں دہلی پہنچنے کی امید ہے۔ اگلے دو سے تین دنوں میں مانسوں کے لئے اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ اور جنوب مشرقی راجستھان کے باقی حصوں میں آگے بڑھنے کے لیے حالات بھی سازگار ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ڈی) کے مطابق، دہلی میں اتوار کو گزشتہ دوبرسوں میں سب سے زیادہ گرم دن درج کیا گیا۔ کم از کم درجہ حرارت 31.1 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 3.2 ڈگری زیادہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حبس کی وجہ سے درجہ حرارت 50.7 ڈگری سیلسیس جیسا محسوس ہوا۔ اس سے پہلے 14 جون 2024 کو کم سے کم درجہ حرارت 33.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔

اسکائی میٹ کا اندازہ ہے کہ اگر سازگار حالات برقرار رہے تو مانسون 4 جولائی تک دہلی پہنچ سکتا ہے۔ اسکائی میٹ کے مطابق پاکستان سے آنے والی خشک ہوائیں اور بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہوائیں آپس میں مل رہی ہیں۔ اس سے بادل تو بن رہے ہیں، لیکن مناسب نمی کی کمی کی وجہ سے اچھی بارش نہیں ہو پا رہی ہے۔ بادل عام طور پر دن کے وقت تیار ہوتے ہیں جب درجہ حرارت عروج پر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بارش کے امکان کمزور ہو جا رہے ہیں ۔

دریں اثنا، شدید بارش اور سیلاب نے شمال مشرقی ریاستوں میں معمول کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اروناچل پردیش کے کیئی پینیور علاقے میں سیلاب سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ ریاست کے دس اضلاع بارش سے متاثر ہوئے ہیں اور راحت اور بچاو¿ کام جاری ہے۔ محکمہ نے پیر تک 200 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سکم کے زونگو علاقے میں شدید بارش نے فیڈانگ اور سنکالانگ کو جوڑنے والا بیلی پل بہہگیا ہے، جس سے یہ علاقہ باقی ریاست سے کٹ گیا ہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں موسمیات کے مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ ریاست میں بارش کا موسم 4 جولائی تک جاری رہے گا۔ مرکز نے کہا کہ شمال مغربی ہندوستان میں 2 جولائی سے ایک نیا ویسٹرن ڈستربنس فعال ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ نے 30 جون اور 4 جولائی کے درمیان ریاست کے الگ الگ حصوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

بین الاقوامی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) نے پنجاب اور ہریانہ میں 29 جون، 1 جولائی اور 2 کو چھٹ پٹ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ راجستھان کے کئی مقامات بشمول جھنجھنو ضلع کے پیلانی میں اتوار کو چھٹ پٹ بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیلانی میں صبح سے 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔ 2 جولائی سے جنوب مشرقی اور مشرقی راجستھان میں بارش کی سرگرمیاں تیز ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ نے کہا کہ جموں کے میدانی علاقوں اور ملحقہ علاقوں میں آج پری مانسون بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دہرادون موسمیاتی مرکز نے کہا کہ اتراکھنڈ کے کئی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے بہت زیادہ رہا۔ مرکز نے پہاڑی اضلاع میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک، تیز بارش اور تیز ہواو¿ں کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande