دہلی ای وی پالیسی 2.0: جنوری 2027 سے صرف الیکٹرک آٹوز اور اپریل 2028 سے الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں رجسٹرڈ ہوں گی
نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔ دہلی حکومت نے الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی 2.0 کو منظوری دے دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت، 30 لاکھ تک کی الیکٹرک کاروں کو روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس پر 100% چھوٹ ملے گی۔ مزید برآں، الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے 30,000
دہلی ای وی پالیسی 2.0: جنوری 2027 سے صرف الیکٹرک آٹوز اور اپریل 2028 سے الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں رجسٹرڈ ہوں گی


نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔

دہلی حکومت نے الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی 2.0 کو منظوری دے دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت، 30 لاکھ تک کی الیکٹرک کاروں کو روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس پر 100% چھوٹ ملے گی۔ مزید برآں، الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے 30,000، الیکٹرک تھری وہیلر کے لیے 50,000، اور این-1 زمرے کی الیکٹرک کارگو گاڑیوں کے لیے 1 لاکھ کی تشجیعی رقوم فراہم کی جائیں گی۔

یکم جنوری 2027 سے صرف نئے الیکٹرک آٹو رکشا اور این-1 زمرہ کی الیکٹرک کارگو گاڑیاں رجسٹرڈ ہوں گی۔ یکم اپریل 2028 سے صرف نئے الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کو رجسٹر کیا جائے گا۔ پالیسی کے تحت دہلی بھر میں 30,000 سے زیادہ ای وی چارجنگ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔ پرانی اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کے لیے 5,000 سے 1 لاکھ تک کی مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔ مراعات کی رقم براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے تمام اہل مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں دہلی کابینہ نے پیر کو اس پالیسی کو منظوری دی۔ نئی ای وی پالیسی یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگی اور 31 مارچ 2030 تک نافذ رہے گی۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ ای وی پالیسی 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، نئیای وی پالیسی 2.0 کو یکم جولائی سے لاگو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنا، صاف توانائی پر مبنی نقل و حمل کو فروغ دینا اور دہلی کو مستقبل کے لیے تیار، ماحول دوست دارالحکومت بنانا ہے۔

اس موقع پر وزیر توانائی آشیش سود، وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا اور وزیر صحت پنکج سنگھ بھی موجود تھے۔ وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں تیار کی گئی ای وی پالیسی 2.0 کا بنیادی مقصد آلودگی کو کم کرنا اور دہلی کو ایک صاف ستھرا، جدید اور ماحول دوست دارالحکومت بنانا ہے جس میں عوامی نقل و حمل کا بہتر نظام ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande