صرافہ بازار میں معمولی گراوٹ، سونا اور چاندی کی چمک کم ہوئی
نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی تجارت کے دوران کمزوری نظر آ رہی ہے۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آج ملک کے بیشتر صرافہ بازار وں میں 24 کیرٹ سونا 1,43,940 روپے فی 10 گرام سے لے کر1,45,850 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہ
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی تجارت کے دوران کمزوری نظر آ رہی ہے۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آج ملک کے بیشتر صرافہ بازار وں میں 24 کیرٹ سونا 1,43,940 روپے فی 10 گرام سے لے کر1,45,850 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح آج 22 کیرٹ سونا 1,31,940 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,33,690 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی کی وجہ سے، یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,39,900 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,090 روپے فی 10 گرام پر کاروبارکر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,090 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,43,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,940 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,43,990 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,31,990 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ ،آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,45,850 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,690 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,43,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,940 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,43,990 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,31,990 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,090 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,43,990 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,31,990 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,090 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی درج کی گئی۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,43,940 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تین شہروں کی صرافہ بازار وں میں 1,31,940 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande