
بہار کے بیگوسرائے میں دو اسکارپیوکی ٹکر میں چار کی موتبیگوسرائے، 28 جون (ہ س)۔ بہار کے بیگوسرائے ضلع کے سنگھول تھانہ علاقہ کے انگریز ڈھلا میں واقع قومی شاہراہ (این ایچ)-31 پر گذشتہ دیر رات دو اسکارپیو کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں شدید طور سے زخمی اسکارپیو ڈرائیورکی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں کی نگر تھانہ علاقہ کے پوکھریا وارڈ نمبر 37 رہائشی آنجہانی للن پاسوان کا 26 سالہ بیٹا رشبھ کمار، بیجو شرما کا 26 سالہ بیٹا رشبھ کمار، وارڈ 36 رہائشی راجن ساہ عرف چکو کا 22 سالہ بیٹا ہمانشو کمار اور علاج کے دوران مرنے والے اسکارپیو ڈرائیور کی شناخت راجو کمار کے طور پرہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق پوکھریا کے چھ نوجوان اسکارپیو میں سوار ہوکر سمریا گنگا گھاٹ نہانے جارہے تھے۔ انہوں نے نہانے کے بعد سالگرہ منانے کابھی منصوبہ تھا۔ حالانکہ انگریز ڈھالہ کے قریب مخالف سمت سے آ رہی دوسری اسکارپیو سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایک اسکارپیو مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور تین نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دوران علاج ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ ٹکرانے والی دوسری اسکارپیو بکھری تھانہ علاقہ سے بارات لے کر ونود پور جا رہی تھی۔ وکاس کمار، راجہ کمار، پریانشو کمار، لکشمن کمار، پرنس کمار اور جیوتیش کمار سمیت نصف درجن سے زائد افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔ تمام زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ افراتفری کے عالم میں ہوا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں، تباہ شدہ گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سنگھول تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan