ایل جی نے مقدس گپھا میں پرتھم پوجا ادا کرکے سالانہ امرناتھ یاترا کی مذہبی رسومات کا باضابطہ آغاز کیا
ایل جی نے مقدس گپھا میں پرتھم پوجا ادا کرکے سالانہ امرناتھ یاترا کی مذہبی رسومات کا باضابطہ آغاز کیا جموں، 29 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج شری امرناتھ جی کی مقدس گپھا میں پرتھم پوجا ادا کرکے سالانہ امرناتھ یاترا کی مذ
Lg


ایل جی نے مقدس گپھا میں پرتھم پوجا ادا کرکے سالانہ امرناتھ یاترا کی مذہبی رسومات کا باضابطہ آغاز کیا

جموں، 29 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج شری امرناتھ جی کی مقدس گپھا میں پرتھم پوجا ادا کرکے سالانہ امرناتھ یاترا کی مذہبی رسومات کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بابا برفانی کے درشن کرکے امن، خوشحالی، صحت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بابا برفانی کے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں امرناتھ یاترا میں شریک ہوں اور اس روحانی سفر سے فیض حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ 3 جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے انتظامیہ، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، فوج، پولیس، سیکورٹی فورسز، مقامی عوام، رضاکار اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ یاتریوں کو محفوظ، آسان اور یادگار یاترا فراہم کی جا سکے۔ منوج سنہا نے کہا کہ بہتر بنیادی ڈھانچے، جدید سہولیات اور جموں و کشمیر کے عوام کے بھرپور تعاون کی بدولت انتظامیہ یاتریوں کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے مطابق 57 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 3 جولائی سے پہلگام اور بالتل دونوں روایتی راستوں سے بیک وقت شروع ہوگی، جبکہ یاترا کا اختتام 28 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر ہوگا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھات، پرنسپل سکریٹری و چیف ایگزیکٹو آفیسر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، ڈویژنل کمشنر کشمیر انشل گرگ، آئی جی پی کشمیر وی کے بردی، ڈپٹی کمشنرز گاندربل اور اننت ناگ سمیت متعدد اعلیٰ سول اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande