اگرتلہ کے مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے سے آٹھ بنگلہ دیشی شہری گرفتار
اگرتلہ، 29 جون (ہ س)۔ تریپورہ پولیس اور ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نےمخصوص انٹیلی جنس کی بنیادپر کارروائی کرتے ہوئے، اگرتلہ کے مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے پر دو الگ الگ کارروائیوں میں آٹھ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔ پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق دونو
بنگلہ


اگرتلہ، 29 جون (ہ س)۔ تریپورہ پولیس اور ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نےمخصوص انٹیلی جنس کی بنیادپر کارروائی کرتے ہوئے، اگرتلہ کے مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے پر دو الگ الگ کارروائیوں میں آٹھ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔

پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کارروائیوں میں چار چاربنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ سبھی تریپورہ بارڈر کے ذریعے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے اور گوہاٹی جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

گرفتار ملزمان سے متعدد موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ تمام کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مزید پوچھ گچھ کے لیے انہیں تین دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

پولیس غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے والے دلالوں کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ معاملہ میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande