رام مندر چندہ معاملہ : تمام 8 ملزمان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا
ایودھیا، 29 جون (ہ س): رام مندر چندہ معاملے میں پیر کے روز تمام 8 ملزمان کو عدالت میں ورچوئل طور پر پیش کیا گیا۔ پولیس نے کسی بھی ملزم کے ریمانڈ کی درخواست نہیں کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اب اس مقدمے کی اگلی سما
رام مندر چندہ معاملہ : تمام 8 ملزمان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا


ایودھیا، 29 جون (ہ س): رام مندر چندہ معاملے میں پیر کے روز تمام 8 ملزمان کو عدالت میں ورچوئل طور پر پیش کیا گیا۔ پولیس نے کسی بھی ملزم کے ریمانڈ کی درخواست نہیں کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اب اس مقدمے کی اگلی سماعت 13 جولائی کو ہوگی۔ اس وقت تک تمام ملزمان جیل میں ہی رہیں گے۔

دریں اثنا، ایودھیا بار ایسوسی ایشن میں وکلا کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی وکیل ان تمام ملزمان کی جانب سے مقدمہ نہیں لڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں رام جنم بھومی تھانے میں رام مندر ٹرسٹ کے ٹرسٹی کرشن موہن کی شکایت پر 8 نامزد افراد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش حلقہ افسر ایودھیا آشوتوش تیواری کے سپرد کی گئی ہے۔

تھانے میں اویناش شکلا، انوکلپ مشر، لوکش مشر، منیش یادو، کرونیش پانڈے، رام شنکر مشر، سبھاش شریواستو اور رام شنکر یادو عرف ٹنّو کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پیر کے روز انہیں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande