اتر پردیش کے پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
پریاگ راج، 28 جون (ہ س)۔ اترپردیش میں پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں آنے والے کچھ گھنٹوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ ایسی وارننگ اتوار کو موسمياتی شعبے نے جاری کی ہے۔ یہ معلومات چندر شیکھر آزاد زرعی و ٹی
محکمہ موسمیات کے ذریعے جاری کی گئی انتباہی تصویر


پریاگ راج، 28 جون (ہ س)۔ اترپردیش میں پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں آنے والے کچھ گھنٹوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ ایسی وارننگ اتوار کو موسمياتی شعبے نے جاری کی ہے۔ یہ معلومات چندر شیکھر آزاد زرعی و ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کانپور یونیورسٹی کے ماہرِ موسميات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے موسمياتی شعبے (آئی ایم ڈی) کے موسمياتی مرکز، لکھنو نے اتر پردیش کے کئی اضلاع کے لیے فوری موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ کے مطابق پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں اگلے کچھ گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش نیز 40-30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ماہرِ موسميات نے بتایا کہ بلیا، پرتاپ گڑھ، آگرہ، متھرا، اعظم گڑھ، مئو، امبیڈکر نگر، دیوریا، ایودھیا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، بستی، کشی نگر، بارہ بنکی، سیتا پور، بہرائچ، گونڈہ، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور اور شراوستی سمیت کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش نیز 60-40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

وہیں پریاگ راج، جونپور، چترکوٹ، کوشامبی، فتح پور، رائے بریلی، امیٹھی، آگرہ، فیروز آباد، ایٹہ، ہاتھرس، متھرا، کاسگنج، اعظم گڑھ، مئو، سلطان پور، امبیڈکر نگر، دیوریا، ایودھیا، اناو، لکھنو، بارہ بنکی، ہردوئی، فرخ آباد، سیتا پور، بہرائچ، بلرام پور، شراوستی، شاہجہاں پور، لکھیم پور کھیری، بریلی، پیلی بھیت، علی گڑھ، بدایوں، گوتم بدھ نگر، بلند شہر سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک، بجلی چمکنے اور ہلکی بارش کے ساتھ 40-30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے لوگوں کو خراب موسم کے دوران کھلے مقامات، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے نیچے کھڑے ہونے سے بچنے نیز ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے باہر نکلنے کی صلاح دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande