مرزا پور میں نجی اسپتال کے قریب سے سرکاری ادویات کا ذخیرہ برآمد۔ تحقیقات کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل
مرزا پور، 28 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع مرزا پور کے وِندھیاچل تھانے کے علاقے کے گیاپورا چوکی کے تحت گیا پورہ چوراہے کے قریب ایک پرائیویٹ پیڈیاٹرک اینڈ چائلڈ ہاسپٹل کے پاس اتوار کے روز سرکاری ادویات کے سینکڑوں پیکٹوں کی دریافت نے محکمہ صحت میں ہلچل
دوا


مرزا پور، 28 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع مرزا پور کے وِندھیاچل تھانے کے علاقے کے گیاپورا چوکی کے تحت گیا پورہ چوراہے کے قریب ایک پرائیویٹ پیڈیاٹرک اینڈ چائلڈ ہاسپٹل کے پاس اتوار کے روز سرکاری ادویات کے سینکڑوں پیکٹوں کی دریافت نے محکمہ صحت میں ہلچل مچا دی ہے۔ وجئے پور-سرونی پرائمری ہیلتھ سنٹر سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر سرکاری ادویات کی کھیپ کی دریافت نے سنسنی پھیلادی ہے۔

برآمد ہونے والی دوائیوں میں سے کچھ کی میعاد ختم ہو چکی ہے جبکہ زیادہ تر اب بھی قابل استعمال ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام فی الحال اس بارے میں واضح طور پرکچھ نہیں کہہ پارہے ہیں کہ سرکاری ادویات کو نجی اسپتال کے قریب کن حالات میں پھینکا گیا۔ انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پونیت اگروال نے کہا کہ سرکاری ادویات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ تحقیقات کے لیے ڈاکٹر شمیت کمار، ڈاکٹر پیوش کمار اور آشوتوش سنگھ پر مشتمل تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور اسے تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پونیت اگروال نے بتایا کہ چیف میڈیکل آفیسر کو بھی اس معاملے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ تحقیقات میں کسی ڈاکٹر یا ہیلتھ ورکر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو اعلیٰ حکام کی ہدایت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ادھر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جہاں مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے وہیں اس طرح سے سرکاری ادویات کی بڑی مقدار کی دریافت نے ادویات کی تقسیم کے نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande