ٹی آرایس 2 جولائی کو اراضی کے حقوق کےلیے تحریک شروع کرے گی: کے کویتا
حیدرآباد، 28 جون (ہ س)۔ کے کویتا نے اتوار کواعلان کیاکہ ان کی جماعت 2 جولائی کو اپّل میں ایک بڑی تحریک کاآغاز کرے گی، جس کا مقصد کانگریس پارٹی کے اس وعدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرنا ہے جس کے تحت تلنگانہ تحریک کے کارکنوں کو 250 مربع گز اراضی فراہم ک
ٹی آرایس 2 جولائی کو اراضی کے حقوق کےلیے تحریک شروع کرے گی: کے کویتا


حیدرآباد، 28 جون (ہ س)۔ کے کویتا نے اتوار کواعلان کیاکہ ان کی جماعت 2 جولائی کو اپّل میں ایک بڑی تحریک کاآغاز کرے گی، جس کا مقصد کانگریس پارٹی کے اس وعدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرنا ہے جس کے تحت تلنگانہ تحریک کے کارکنوں کو 250 مربع گز اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اپّل پستہ ہاؤس کراس روڈ پر تلنگانہ رکشنا سینا کاپرچم لہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کویتانے کہاکہ اپّل تلنگانہ تحریک کا مضبوط گڑھ رہا ہے، لیکن ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد بھی تحریک سے وابستہ عوام کی امنگیں پوری نہیں ہوسکیں۔

انہوں نے ریاست بھر کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ 2 جولائی کو ہونے والی مجوزہ تحریک میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔کویتا نے کہا کہ تلنگانہ رکشنا سینا تحریک کے کارکنوں، خواتین اور طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اگر ان کی جماعت اقتدار میں آئی تو مفت تعلیم اور مفت صحت کی سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کانگریس حکومت پر اپنے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کیا اور تلنگانہ کی مقامی بولی کی مبینہ توہین پر حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کارپوریٹ تعلیمی اداروں پربھی تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیاکہ ایک سرکاری حکم نامہ(جی او) جاری کیا جائے جس کے تحت بڑے کارپوریٹ اسکول اور ہاسپٹل صرف مدر ڈیری، ملکانوور اور وجیا ڈیری سے دودھ خریدیں۔کویتا نے مزید الزام لگایا کہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس) بھی تلنگانہ کے مفادات سے متعلق مسائل کو مؤثراندازمیں اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت تلنگانہ کے عوام اور تحریک کے کارکنوں کے حقوق کےلیے جدوجہد جاری رکھے گی، اپّل کے تمام ڈویژنوں میں انتخابات لڑے گی، اپّل اسمبلی حلقہ جیتنے کی کوشش کرے گی، اور عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد تک اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande