سیوان میں سڑک حادثہ کے بعد پولیس پر پتھراؤ، اے ایس آئی اور کانسٹیبل زخمی
سیوان،28جون(ہ س)۔ بہار کے سیوان میں ایک بے قابو ٹریکٹر ایک گمٹی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے نے مقامی لوگوں کو مشتعل کردیا۔ یہ غصہ اس وقت اور بڑھ گیا جب ایک بزرگ کی موت ہو گئی۔ واقعہ درولی تھانہ علاقہ کے تحت ٹوکا ن
سیوان میں سڑک حادثہ کے بعد پولیس پر پتھراؤ، اے ایس آئی اور کانسٹیبل زخمی


سیوان،28جون(ہ س)۔ بہار کے سیوان میں ایک بے قابو ٹریکٹر ایک گمٹی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے نے مقامی لوگوں کو مشتعل کردیا۔ یہ غصہ اس وقت اور بڑھ گیا جب ایک بزرگ کی موت ہو گئی۔ واقعہ درولی تھانہ علاقہ کے تحت ٹوکا نارائن پور گاؤں میں پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مقامی لوگوں نے سڑک جام کرکے احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ریت سے لدا ایک ٹریکٹر بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع دکان سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں دکان کے مالک کی شناخت 70 سالہ مہیش بن کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی اور معاوضے اور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔

اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ مظاہرین کو منانے اور ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کے دوران صورتحال مزید بگڑ گئی۔ مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے درمیان جھڑپ ہوئیں جس کے نتیجے میں کچھ پولیس اہلکار زخمی اور ایک سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا۔ زخمی جوانوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سیوان صدر اسپتال لے جایا گیا۔گاؤں والوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ 112 پولیس ٹیم کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔ دونوں زخمی پولیس اہلکار سیوان صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی ابھیشیک کمار اور کانسٹیبل چندن یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد تمام زخمیوں کا سخت حفاظتی انتظامات میں سیوان صدر اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔سیوان کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے زخمی اہلکاروں کی حالت دریافت کرنے کے لیے اسپتال کا دورہ کیا۔ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ پولیس نے واضح کیا کہ پورے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے۔ شواہد اور ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر سرکاری کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور تشدد پر اکسانے والوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande