
علی گڑھ, 28 جون (ہ س)۔
علی گڑھ کی راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2025-26 کے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے آخری سال میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی مارک شیٹوں کی تقسیم کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ عمل 6 جولائی کو منعقد ہونے والی تقریبِ تقسیمِ اسناد سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔
کنٹرولر امتحانات دھیرندر کمار کے مطابق تمام کامیاب طلبہ کی مارک شیٹیں تیار ہو چکی ہیں۔ کالجوں کے پرنسپل اور منیجرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مجاز نمائندے کو تقرری نامہ اور آدھار کارڈ کی نقل کے ساتھ یونیورسٹی بھیج کر مقررہ تاریخ پر مارک شیٹیں وصول کریں۔
شیڈول کے مطابق 30 جون کو علی گڑھ، 1 جولائی کو ایٹہ، 2 جولائی کو ہاتھرس اور 3 جولائی کو کاس گنج کے کالجوں کو مارک شیٹیں فراہم کی جائیں گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ 6 جولائی کو یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہونے والی تقریبِ تقسیمِ اسناد میں مختلف کورسز کے نمایاں طلبہ کو گولڈ میڈل اور دیگر اعزازات سے نوازا جائے گا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی بھارتی نیشنل سائنس اکیڈمی کے صدر پروفیسر شیکھر سی مانڈے ہوں گے، جبکہ تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ