ائمہ و موذنین کو معیاری و کفایتی علاج کی فراہمی
حیدرآباد، 28 جون (ہ س) - روزنامہ سیاست اور ویسٹرن ہاسپٹل لکڑی کا پل کے تعاون و اشتراک سے شروع کئے گئے۔اے کیو زیڈ اے کارڈ اسکیم کے تحت 160 آئمہ و مؤذنین میں اس کارڈ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ آئمہ و مؤذنین کے معیاری اور کفایتی علاج کی سہولت کے لئے
ائمہ و موذنین کو معیاری و کفایتی علاج کی فراہمی


حیدرآباد، 28 جون (ہ س) - روزنامہ سیاست اور ویسٹرن ہاسپٹل لکڑی کا پل کے تعاون و اشتراک سے شروع کئے گئے۔اے کیو زیڈ اے کارڈ اسکیم کے تحت 160 آئمہ و مؤذنین میں اس کارڈ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ آئمہ و مؤذنین کے معیاری اور کفایتی علاج کی سہولت کے لئے شروع کی گئی اس اے کیو زیڈ اے ہیلتھ کارڈ اسکیم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامرعلی خان نیوزایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کہاکہ ویسٹرن ہاسپٹل انتظامیہ نے جب ان سے رجوع کیا کہ امت مسلمہ کے لئے کوئی فلاحی خدمت صحت کے میدان میں شروع کرنے کا ارادہ ہے تو انہوں نے سب سے پہلے آئمہ و مؤذنین کے لئے معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کی تجویز پیش کی جسے ویسٹرن ہاسپٹل انتظامیہ نے قبول کیا ۔

انہوں نے بتایاکہ ادارۂ سیاست کے تعاون و اشتراک سے شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت کارڈ رکھنے والے آئمہ و مؤذنین کو رعایتی و کفایتی قیمت پرعلاج کی سہولت حاصل رہے گی۔عامر علی خان نے بتایا کہ دواخانہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتیں بالخصوص دواخانہ میں دوران علاج شریک رہنے والوں کو مفت طبی تشخیص ‘ مفت رہائش ‘ علاج کے دوران مکمل رہنمائی و معاونت کے علاوہ ان پیشنٹ کیئر فراہم کیا جائے گا ۔ کارڈ رکھنے والے آئمہ و مؤذنین کو ادویات کے علاوہ دوران علاج کی جانے والی طبی تشخیص کے سامان کی قیمت ادا کرنی ہوگی اور لیباریٹری میں کئے جانے والے معائنوں کے لئے رعایتی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ڈاکٹر متین الدین سلیم اورعامر علی خان کی نگرانی میں شروع کئے گئے اس فلاحی منصوبہ کے مقاصد بیان کرتے ہوئے عامر علی خان نے کہا کہ آئمہ و مؤذنین ملت اسلامیہ کی رہنمائی کرنے والے طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اگر اس طبقہ کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو یہ سب سے بڑی نادانی ہوگی اسی لئے ویسٹرن ہاسپٹل کے انتظامیہ اور ادارہ سیاست نے تعاون و اشتراک کے ذریعہ آئمہ و مؤذنین کے لئے اے کیو زیڈاے کارڈ کی اسکیم شروع کی ہے۔اس تقریب میں ڈاکٹر متین الدین سلیم ،ڈاکٹر اکبر حسن ،ڈاکٹر مصطفی فیصل ،ڈاکٹر شاہ علی حسینی ، ،ڈاکٹر عبید ،ڈاکٹر یامین، ڈاکٹر علوی اور ڈاکٹر جی ایم علوی کے علاوہ آئمہ و مؤذنین اور رضاکارانہ تنظیموں کے ذمہ دار موجود تھے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande