پی وی نرسمہا راؤ کو 105ویں یومِ پیدائش پر یاد کیاگیا
حیدرآباد، 28 جون (ہ س)۔ سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن پی وی نرسمہاراؤ کواتوار کو تلنگانہ بھرمیں ان کی 105ویں یومِ پیدائش کے موقع پرخراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک کی اقتصادی تبدیلی اور قومی تعمیر میں ان کی خدمات کو یاد
پی وی نرسمہا راؤ کو 105ویں یومِ پیدائش پر یاد کیاگیا


حیدرآباد، 28 جون (ہ س)۔ سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن پی وی نرسمہاراؤ کواتوار کو تلنگانہ بھرمیں ان کی 105ویں یومِ پیدائش کے موقع پرخراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک کی اقتصادی تبدیلی اور قومی تعمیر میں ان کی خدمات کو یاد کیا۔

وزیر اعلیٰ اے. ریونت ریڈی نے پی وی نرسمہا راؤ کوایک مجاہدِ آزادی، کثیرلسانی شخصیت اور دوراندیش رہنما قرار دیاجنہوں نے بھارت کی اقتصادی اصلاحات کی بنیاد رکھی اور مشکل حالات میں ملک کی رہنمائی کی۔

ایک پوسٹ میں انہوں نے انہیں تلنگانہ کا عظیم فرزند قرار دیا اور کہاکہ ان کی خدمات اور نظریات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گے۔

پی وی گنانا بھومی (پی وی گھاٹ) پرحیدرآباد کے نیکلس روڈ پر گلابی چادر چڑھائی گئی۔ مرکزی وزیر جی. کشن ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمارگوڑ، وزراء پونم پربھاکراوراڈلوری لکشمن راؤ، رکن پارلیمنٹ انیل یادو، سرکاری مشیر ہرکارا وینوگوپال، اے آئی سی سی سکریٹری رودر راجو اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

تلنگانہ بی جے پی صدر این۔رامچندر راؤ نے بھی یادگار پرحاضری دی اور پی وی نرسمہاراؤ کو ہندوستان کی اقتصادی اصلاحات کامعمارقرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ملک ہمیشہ انہیں یاد رکھے گا کیونکہ انہوں نے ہندوستان کو اقتصادی بحران سے نکالا۔

ساتھ ہی انہوں نے نریندر مودی حکومت کی تعریف کی کہ اس نے انہیں بھارت رتن سے نوازا اور نئی دہلی میں یادگار قائم کر کے ان کی وراثت کو تسلیم کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande