کٹھوعہ میں تین روزہ پلس پولیو مہم کا آغاز
جموں, 28 جون (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں تین روزہ پلس پولیو مہم کا اتوار کے روز باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجیش شرما نے گورنمنٹ مہاتما گاندھی اسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے پاک بھارت کا د
Polio


جموں, 28 جون (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں تین روزہ پلس پولیو مہم کا اتوار کے روز باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجیش شرما نے گورنمنٹ مہاتما گاندھی اسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے پاک بھارت کا درجہ برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ صفر سے پانچ سال عمر کا ہر بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور حاصل کرے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں تین روزہ مہم کے دوران ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔آج تمام سرکاری مراکز صحت پر بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں، جبکہ 29 اور 30 جون کو محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

راجیش شرما نے کہا کہ جھگی بستیوں، خانہ بدوش آبادیوں اور اہم ٹرانزٹ مقامات پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو سو فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں تعینات ٹیمیں مہم کو کامیاب بنانے اور بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande