ایس او جی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کا ذخیرہ قبضے میں لیا
ہلدوانی، 28 جون (ہ س)۔ ایک بڑی کارروائی میں پولیس اور ایس او جی نے غیر قانونی اسلحہ کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔ ایک بین الاضلاع اسمگلر کو 8 غیر قانونی پستول اور 10 زندہ کارتوس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، نینی تال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف
ایس او جی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کا ذخیرہ قبضے میں لیا


ہلدوانی، 28 جون (ہ س)۔

ایک بڑی کارروائی میں پولیس اور ایس او جی نے غیر قانونی اسلحہ کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔ ایک بین الاضلاع اسمگلر کو 8 غیر قانونی پستول اور 10 زندہ کارتوس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، نینی تال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈاکٹر منجوناتھ ٹی سی کی رہنمائی میں، ضلع میں جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی ہتھیاروں کے اسمگلروں کے خلاف آپریشن پرہار چلایا جا رہا ہے۔ آپریشن کے ایک حصے کے طور پر، ایس پی سٹی ہلدوانی منوج کمار کٹیال اور سرکل آفیسر لالکنواں امت سینی کی نگرانی میں اور اسٹیشن ہاو¿س آفیسر چورگلیہ تارا سنگھ رانا کی قیادت میں پولیس اور ایس او جی کی ایک مشترکہ ٹیم 27 جون کو چورگلیہ علاقے میں ایم وی آر گیٹ پر چیکنگ کر رہی تھی۔

ایک مخبر کی قابل اعتماد اطلاع پر ٹیم نے تیزی سے کارروائی کی اور گولفر گیٹ کی طرف جانے والی سڑک کے قریب سے ایک مشکوک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ٹیم نے ملزم کی تلاشی لینے پر اس کے بیگ سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزم ریاضت ولد رئیس احمد (عمر: 30 سال) گاو¿ں اور چوکی نقولیہ، تھانہ ستار گنج، ضلع ادھم سنگھ نگر کا رہنے والا ہے۔ اس کے قبضے سے دو دیسی ساختہ پستول (12 بور) معہ چھ زندہ کارتوس اور چھ دیسی ساختہ پستول (315 بور) بمعہ چار زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزم کی مجرمانہ تاریخ، پس منظر اور اسلحے کی کھیپ اور سپلائی کے نیٹ ورک کی تفتیش کے لیے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande