تاریخ کے آئینے میں 29 جون: اعداد و شمار کی طاقت اور پروفیسر مہالنوبس کی وراثت کا دن
ملک میں سماجی-اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں شماریات کی اہمیت کے تئیں بیداری بڑھانے کے مقصد سے ہر سال 29 جون کو قومی یومِ شماریات منایا جاتا ہے۔ یہ دن عظیم ہندوستانی ماہرِ شماریات پروفیسر پرشانت چندر مہالنوبس کے یومِ پیدائش کے موقع پر منعق
پروفیسر پرشانت چندر مہالنوبس۔ فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


ملک میں سماجی-اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں شماریات کی اہمیت کے تئیں بیداری بڑھانے کے مقصد سے ہر سال 29 جون کو قومی یومِ شماریات منایا جاتا ہے۔ یہ دن عظیم ہندوستانی ماہرِ شماریات پروفیسر پرشانت چندر مہالنوبس کے یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔

قومی یومِ شماریات کا بنیادی مقصد عام لوگوں کے درمیان اعداد و شمار اور شماریات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ گورننس، منصوبہ بندی، اقتصادی ترقی، زراعت، صحت، تعلیم اور مختلف سماجی شعبوں میں درست اعداد و شمار کا کردار انتہائی اہم مانا جاتا ہے۔

پروفیسر پرشانت چندر مہالنوبس کو ہندوستان میں جدید شماریات کا بانی مانا جاتا ہے۔ انہوں نے ملک میں شماریاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم تعاون دیا اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے سائنسی اعداد و شمار کے استعمال کو فروغ دیا۔ ان کے ذریعے تیار کردہ مہالنوبس ماڈل نے ملک کی اقتصادی منصوبہ بندی کے عمل کو نئی سمت فراہم کی۔

قومی یومِ شماریات کے موقع پر مختلف سرکاری اداروں، تعلیمی تنظیموں اور تحقیقاتی مراکز کے ذریعے سیمیناروں، لکچرز اور بیداری کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان پروگراموں کے ذریعے طلبہ، محققین اور عام شہریوں کو شماریات کی اہمیت سے واقف کرایا جاتا ہے۔

قومی یومِ شماریات نہ صرف ایک عظیم سائنسدان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے، بلکہ یہ معاشرے اور حکومت میں اعداد و شمار کی افادیت کو سمجھنے اور سائنسی نقطۂ نظر کی حوصلہ افزائی کرنے کا بھی اہم موقع ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1444 - اسکندر بیگ نے سلطنتِ عثمانیہ کی فوج کو ہرایا۔

1613 - شیکسپیئر کا لندن میں واقع گلوب تھیٹر آگ لگنے سے متاثر ہوا۔

1757 - میر جعفر نے بنگال، بہار اور اڑیسہ کے نواب کا عہدہ سنبھالا۔

1864 - کینیڈا میں ریلوے حادثے میں 90 لوگ مارے گئے۔

1888 - کلاسیکی موسیقی کی پہلی (معلوم) ریکارڈنگ کی گئی۔

1913 - یونان، سربیا، مونٹی نیگرو، رومانیہ اور عثمانی حکومت کے ساتھ بلغاریہ کی جنگ شروع ہوئی، جو دوسری بلقان جنگ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

1932 - سوویت یونین اور چین نے عدم جارحیت کے معاہدے پر دستخط کیے۔

1974 - سیشلز جزائر کو آزادی ملی۔

1997 - وشوناتھن آنند نے جرمنی میں فرینکفرٹ چیس کلاسک ٹورنامنٹ جیتا۔

2000 - سیرا لیون میں ریولیوشنری یونائیٹڈ فرنٹ کے باغیوں نے یرغمال بنائے گئے بقیہ 21 ہندوستانی امن فوجیوں کو رہا کیا۔

2000 - دنیا کی معروف کمپنی آئی بی ایم کے ذریعے دنیا کا سب سے تیز کمپیوٹر تیار کیا گیا۔

2002 - چین میں زبردست زلزلہ آیا۔

2004 - مشرقی ایشیا کانفرنس (جکارتہ) میں آسیان کو ایک بڑی طاقت بنانے پر اتفاق۔

2005 - ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جامع 10 سالہ معاہدہ۔

2007 - سچن تندولکر نے ایک روزہ کرکٹ میں 15,000 رنز مکمل کیے۔

2008 - ماحولیات سے وابستہ غیر سرکاری تنظیم جن ہتھ فاونڈیشن کو ماحولیات کے شعبے کا معروف ایوارڈ آئیکام ایوارڈ فراہم کیا گیا۔

2008 - امریکی صدر جارج بش نے کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

2008 - دنیا کے پہلے حاملہ مرد تھامس نے بیٹی کو جنم دیا۔

2014 - سائنا نیہوال نے آسٹریلین سپر سیریز جیتی۔

2011 - ایک سروے میں ہندوستانی خواتین نے خود کو سب سے زیادہ تناو میں بتایا۔

2013 - کیلیفورنیا نے ہم جنس پرستوں کی شادی پر لگی پابندی ہٹا دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande