
نئی دہلی،28جون(ہ س)۔نظامت اور انتظامی فرائض کو انجام دیتے ہوئے قاضی و جنرلسٹ مفتی افروز عالم قاسمی نے محرم ماہِ مبارک میں شہادتوں کی عظیم تاریخ بیان کرتے ہوئے عاشورہ کے دن شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی معنویت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج کا دن ہندوستان کے موجودہ حالات کے پس منظر میں دل سے عہد لینے کا وقت ہے کہ ظلم وناانصافی کے خلاف نوسہ رسول کی قربانی کے مطابق بلاتفریق مسلک ومذہب ہرانسان کو اس سانچہ میں ڈال کر انسانیت اور وطن کو تحفظ عطا کرنا ہوگا۔
بھارتی جن وادی پارٹی کے فاو¿نڈر قومی صدر ڈاکٹر اے کے بھارتی جی نے ملک ووطن کو درپیش چیلنجوں سے آگاہی دیتے ہوئے فاسسٹ طاقتوں کے خلاف ایک ج±ٹ ہونے پر زور دیا اور مرکزی و دہلی حکومت کے اقلیتوں کے تئیں سوتیلے طرز عمل کو ایک گھناونا جرم قراردیا۔ ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کے آئین کے مطابق سب کا ساتھ سب کا وکاس ہونا چاہئے۔ افسوس ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کے انتہائی نازک مرحلہ میں ہیں۔ ایک قسم کی لاقانونیت اور عدل وانصاف سےبے زاری کا ماحول ہے۔ اقتصادی، سماجی وسیاسی صورت حال انتہائی خراب ہے مذہبی اداروں سے لے کر جان ومال کا تحفظ غیر یقینی ہوتاجارہا ہے۔حدتو یہ ہے کہ مسلم جماعتیں اور سیکولر پارٹیاں اب ایسا محسوس کررہی ہیں کہ جیسے ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی لگی ہوئی ہو۔ پارٹی کے نائب صدر قاری جلیل الرحمٰن نے ایس آئی آر سے متعلق جو 30جون سے29جولائی2026تک چلنے والی ہے۔ اس کے لئے پارٹی کی جانب سے منظم سے منظم اور مستقل بیداری کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے تاکہ غفلت بے جا سے کسی طرح بھی سازشاً کسی کو شہریت سے محروم نہ ہونا پڑے، نیز اسی کے ساتھ دہلی سے ایک ناعاقبت اندیش لیڈی نازیہ الٰہی کی پیغمبر اعظم ﷺ اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں ناقابل برداشت گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے بلا تاخیر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور پارٹی نے اس کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔ مولانا غلام حسین ندوی جنرل سکریٹری نے پارٹی کے مقاصد پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے سیاسی حصہ داری پر زور دیا ہے اور حقوق کی حصولیابی کے لئے آگے بڑھنے کی بات کہی ہے اور مزید اس میٹنگ میں حجاج کرام کی سفری اور رہائشی خدمات کے متعلق سے تمام شرکائ کانفرنس نے دہلی اور مرکزی سرکار اور مملکت سعودیہ عربیہ کی تعریف وتحسین کی ہے اور امید کی ہے کہ اس بار انتظامی امور میں کہیں کچھ کمی وبیشی رہی ہے تو وہ ا?ٓئندہ سالوں میں نہ ہو اس کا سرکار سے مطالبہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ قومی مشیر کے ایم طارق ، شکیل احمد نیشنل سکریٹری، ڈاکٹر مظفر غزالی، زبیر منصور، ذی شان انصاری، زایہ خان (میڈیا) انڈین پرائم رپورٹر ، مستقیم احمد (بلڈر) سرتاج احمد(ریئل اسٹیٹ) نے بھی اپنے تآثرات پیش کئے۔خصوصی مدعوئین اور اہم ترین شرکاءمیں ملت ٹائمز سے نظرالاسلام، افسر علی، فہیم احمد انصاری، مظفر علی خاں، ای ٹی وی بھارت سے مفیض الرحمن، التجا عثمانی، مولانا محمد طلحہ، عرفان علوی، محمد دانش، احسن غزالی، اسعد ربّانی وغیرہ
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais