اے سی بی نے سینئر اسسٹنٹ کو رشوت ستانی کے معاملے میں گرفتار کیا
جموں, 28 جون (ہ س)۔ انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے لیبر محکمہ کے ایک سینئر اسسٹنٹ کو چالیس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جبکہ فیکٹریز اینڈ بوائلرز کے انسپکٹر کو بھی اس معاملے میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔اے سی بی کے ترجمان
Bribe


جموں, 28 جون (ہ س)۔ انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے لیبر محکمہ کے ایک سینئر اسسٹنٹ کو چالیس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جبکہ فیکٹریز اینڈ بوائلرز کے انسپکٹر کو بھی اس معاملے میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔اے سی بی کے ترجمان کے مطابق شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ بوائلر انسپیکشن سے متعلق ایک معاملے کی منظوری کے لیے انسپکٹر نے 60 ہزار روپے رشوت طلب کی، جسے بعد میں کم کرکے 40 ہزار روپے کر دیا گیا۔ یہ رقم سینئر اسسٹنٹ کے ذریعے وصول کی جانی تھی۔

شکایت کی خفیہ جانچ کے بعد اے سی بی نے مقدمہ درج کرکے ٹریپ کارروائی انجام دی۔ کارروائی کے دوران سینئر اسسٹنٹ گرداس کو شکایت کنندہ سے 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا اور نشان زدہ رقم اس کے قبضے سے برآمد کر لی گئی۔

اے سی بی کے مطابق اس معاملے میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (اے ای ای) اور انسپکٹر آف فیکٹریز اینڈ بوائلرز ار. رویندر کرنڈو اور سینئر اسسٹنٹ گرداس کے خلاف پولیس اسٹیشن اے سی بی جموں میں ایف آئی آر نمبر 04/2026 درج کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے وقت انسپکٹر دفتر میں موجود نہیں تھا، تاہم اسے بھی مقدمے میں ملزم بنایا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے گھروں پر تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande