وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج آگرہ دورے پر- امن و امان اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے
آگرہ، 28 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کو آگرہ دورے پر رہیں گے، اس دوران وہ محکمۂ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات دیں گے۔ اس کے بعد وہ آگرہ میں ہی امن و امان اور ترق
وزیر اعلیٰ یوگی کا آج آگرہ دورہ


آگرہ، 28 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کو آگرہ دورے پر رہیں گے، اس دوران وہ محکمۂ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات دیں گے۔ اس کے بعد وہ آگرہ میں ہی امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد لکھنو واپس لوٹ جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے آگرہ دورے کے پروٹوکول کے سلسلے میں موصولہ معلومات کے مطابق، وزیر اعلیٰ لکھنو سے سرکاری طیارے کے ذریعے روانہ ہو کر صبح 11 بجے کھیریا سول ایئرپورٹ آگرہ پہنچیں گے اور یہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہاتھرس کے سلیم پور انڈسٹریل ایریا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ ہاتھرس میں پروگرام میں شرکت کے بعد دوپہر تقریباً 1 بجے آگرہ دوبارہ واپس آ جائیں گے۔ دوپہر 1 بجے سے 2.15 بجے تک آگرہ ڈویژنل کمشنر کے آڈیٹوریم میں پی ڈبلیو ڈی کی دیکھ ریکھ میں چل رہے پرانے تعمیراتی منصوبوں کے کاموں اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور نئے منصوبوں پر افسران کے ساتھ غور و خوض ہو گا۔

دوپہر 2.15 بجے سے 2.45 بجے تک کے مخصوص وقت کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ 2.45 بجے سے 3.45 بجے تک ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کا جائزہ بھی لیں گے، اس کے بعد شام 4.00 بجے کھیریا ایئرپورٹ سے لکھنو کے لیے واپس لوٹ جائیں گے۔

اس پروگرام کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ کو 23 جون کو آگرہ آنا تھا لیکن لکھنو میں کوچنگ سینٹر میں ہوئے آتشزدگی کے واقعے کے باعث ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ کے مجوزہ دورے کو لے کر آگرہ انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔ ضلع مجسٹریٹ منیش بنسل نے ہفتہ کی دیر شام تک کمشنری احاطے، آڈیٹوریم اور سرکٹ ہاوس کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ سیکورٹی کے نقطۂ نظر سے بھی مناسب پولیس انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ کھیریا سول ایئرپورٹ سے لے کر سرکٹ ہاوس روڈ تک تمام حساس اور بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر سیکورٹی اور ٹریفک کے نظام کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande