وزیر اعلیٰ کا امیج خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عوام منہ توڑ جواب دیں گے: گووند سنگھ راجپوت
وزیر اعلیٰ کا امیج خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عوام منہ توڑ جواب دیں گے: گووند سنگھ راجپوت بھوپال، 28 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر خوراک، شہری سپلائی اور کنزیومر پروٹیکشن گووند سنگھ راجپوت نے کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یاد
مدھیہ پردیش کے وزیر خوراک، شہری سپلائی اور کنزیومر پروٹیکشن گووند سنگھ راجپوت


وزیر اعلیٰ کا امیج خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عوام منہ توڑ جواب دیں گے: گووند سنگھ راجپوت

بھوپال، 28 جون (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر خوراک، شہری سپلائی اور کنزیومر پروٹیکشن گووند سنگھ راجپوت نے کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو پر عائد کئے جا رہے الزامات کو پوری طرح بے بنیاد، حقیقت سے پرے اور سیاسی بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حزبِ اختلاف کی ایک منظم سازش ہے، جس کا مقصد ریاست کے مقبول وزیر اعلیٰ کے صاف ستھرے اور عوامی طور پر معتبر امیج کو دھندلا کرنا نیز ریاست کے ترقیاتی سفر میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔ وزیر خوراک راجپوت نے اتوار کو میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس کے پاس عوام کے سامنے رکھنے کے لیے نہ تو کوئی مثبت ایجنڈا ہے اور نہ ہی ترقی کا کوئی وژن۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لگاتار جھوٹے الزامات، کنفیوژن پھیلانے اور پروپیگنڈے کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے عوامی زندگی میں ہمیشہ شفافیت، ایمانداری اور آئینی اقدار کی پاسداری کی ہے۔ ان کی طرف سے الیکشن کے وقت جمع کرائے گئے حلف نامے میں ظاہر کردہ جائیدادوں کے سلسلے میں آج تک کسی بھی مجاز ادارے کے ذریعے کسی بے ضابطگی یا غیر اخلاقی اضافے کی حقیقت سامنے نہیں آئی ہے۔ وزیر راجپوت نے کہا کہ کانگریس بغیر کسی حقیقت اور ثبوت کے محض سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی نیت سے بے بنیاد الزامات لگاتی رہتی ہے۔ جمہوری نظام میں کسی بھی شخص پر الزام لگانے کے لیے ٹھوس ثبوت درکار ہوتے ہیں، لیکن کانگریس صرف میڈیا کی سرخیاں بٹورنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے مقصد سے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ ریاست کے بیدار عوام اب اس طرح کی منفی سیاست کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور ایسی کوششوں کو پوری طرح مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں مدھیہ پردیش ترقی، گڈ گورننس اور عوامی بہبود کے نئے معیار قائم کر رہا ہے۔ حکومت کسانوں، نوجوانوں، خواتین، غریبوں اور معاشرے کے ہر طبقے کے مفاد میں مسلسل کام کر رہی ہے۔ ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور عوامی بہبود کی اسکیموں کے مؤثر نفاذ سے حکومت پر عوام کا اعتماد لگاتار مضبوط ہوا ہے۔ یہی اعتماد کانگریس کو بے چین کر رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کر رہی ہے۔

وزیر خوراک نے کہا کہ کانگریس کی یہ سیاسی سازش کسی بھی حال میں کامیاب نہیں ہوگی۔ مدھیہ پردیش کے عوام ترقی، گڈ گورننس اور شفافیت کی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ریاست کے لوگ سچائی اور ترقی کے حق میں اپنی حمایت برقرار رکھیں گے اور جھوٹ نیز پروپیگنڈے کی سیاست کو کرارا جواب دیں گے۔ وزیر راجپوت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف عوام کے بھروسے، جمہوری اقدار اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، جبکہ کانگریس لگاتار کنفیوژن، الزامات اور بے اعتمادی کا ماحول بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام اب کانگریس کی اس سیاست کو پوری طرح پہچان چکے ہیں اور آنے والے وقت میں بھی ایسی تمام سازشوں کو جمہوری طریقے سے ناکام بناتے رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande