
سرینگر 28 جون (ہ س)۔ ریاسی ضلع کے تاراکوٹ کے قریب اتوار کو ایک بس سڑک سے پھسل جانے سے آٹھ سی آئی ایس ایف اہلکار اور ایک شہری ڈرائیور سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب 572 CISF کمپنی (JK08D-5992) کی ایک بس سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کو لے جانے کے دوران کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک سے پھسل گئی۔زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل سیمی کمار، ایم ایم دوبے اے رمیش؛ کانسٹیبل ترایا، بی ڈی سنگھ، بی سرینو پرتیوش؛ سب انسپکٹر شیو چرن مینا اور ڈرائیور وریندر سنگھ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل سیمی کمار اور ایم دوبے، کانسٹیبل پی کے کےاور تریا کو جی ایم سی جموں میں ابتدائی علاج کے بعد نارائنا ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ باقی زخمیوں کا علاج جاری ہے، جب کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir